English   /   Kannada   /   Nawayathi

عیسائی خاندان کس طرح مسلمان ہوا؟ پڑھیے پورا واقعہ

share with us

08/مئی/2023(فکروخبر/ذرائع) البانیہ میں دہائیوں قبل زمین میں دفن کی گئی لاش اور انتہائی چھوٹا قرآن صحیح سالم نکلتا دیکھ کر پورا عیسائی خاندان کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا تھا۔

دنیا مظاہر قدرت سے بھری پڑی ہے اور آئے روز قدرت کے کرشمے ہمارے مشاہدات میں آتے رہتے ہیں ایسا ہی قدرت کا ایک کرشمہ ماضی میں جنگوں اور انتشار سے گھرے یورپی ملک البانیہ میں ظاہر ہوا تھا اور کئی دہائی قبل زمین میں دفن کی گئی ایک صحیح سالم لاش اور چھوٹا قرآن پاک ملا تھا۔ قدرت کا یہ کرشمہ دیکھ کر پروشی نامی پورا عیسائی خاندان کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا جو لگ بھگ ایک صدی سے نسل در نسل اس قرآن پاک کی حفاظت کر رہا ہے۔

مذکورہ خاندان کے رکن 45 سالہ ماریو پروشی نے تاریخ کے دریچے کھولتے ہوئے ایک غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کے پڑ دادا کوسووو کے شہر جاکوویکا میں ایک نئے گھر کے لی زمین کھود رہے تھے جب انہیں وہاں دہائیوں قبل دفن کی گئی ایک شخص کی بالکل محفوظ لاش اور اس کے دل پر رکھا گیا چھوٹا قرآن ملا تھا۔

پروشی خاندان نے اس معجزے کو خدا کی طرف سے ایک غیبی اشارہ سمجھ کر اسلام قبول کیا۔ ماریو پروشی نے مزید بتایا کہ ان کے دادا جو 1930 کی دہائی میں البانیہ کے بادشاہ زوگ کی فوج میں ایک افسر تھے اور عربی جانتے تھے وہ ہر رات دوستوں کو اس قرآن کی تلاوت کے لیے اپنے گھر بلاتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصے بعد اینور ہوجا کی کمیونسٹ حکمرانی میں تمام مذاہب پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی اور ان کے ماننے والوں کو قید کرنا شروع کردیا گیا لیکن یہ قرآن بچ گیا کیونکہ اسے آسانی سے چھپایا جا سکتا تھا۔

پروشی کا کہنا تھا کہ کسی نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ہمارے گھر میں قرآن موجود ہے۔ پولیس والوں نے تلاشی کے دوران پورا گھر تہس نہس کردیا مگر قرآن کو ڈھونڈنے میں ناکام رہے کیونکہ اس چھوٹے سے قرآن پاک کو میرے والد چھپانے میں کامیاب ہو گئے اور آج تک ہم اس قرآن کی حفاظت کا اہتمام نسل در نسل پوری لگن سے کرتے آ رہے ہیں۔

ماریو پروشی کیلیے یہ قرآن کیا معنی رکھتا ہے اس کا اندازہ اس بات یہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ روز قرآن کو بوسہ دینے سے پہلے اپنے ہاتھ اور منہ کو دھوتے ہیں اور بوسہ دینے کے بعد اُسے اپنی پیشانی سے لگاتے ہیں۔

پروشی نے مزید بتایا کہ ہمیں دنیا بھر سے کئی میوزمز اور اداروں کی جانب سے اس قرآن کی لینے کیلیے بڑی بڑی آفرز کی گئیں لیکن ہم نے ساری آفرز ٹھکرادیں۔ ہم یہ قرآن کسی قیمت پر بھی نہیں دیں گے۔

https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2023/05/quran.jpg

صرف دو سینٹی میٹر (0.7 انچ) کے قرآن کے بارے میں اسکالرز کا کہنا ہے کہ اسکی اشاعت 19 ویں صدی کے آخر میں کی گئی تھی اور اب تک کے ریکارڈ میں موجود دنیا کے سب سے چھوٹے ترین قرآن میں سے ایک ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا