English   /   Kannada   /   Nawayathi

وقت بے وقت کی بجلی کٹوتی اور فضلہ جات کا ڈھیر

share with us

محکمہ بجلی والوں کو تو لگتاہے کہ اب دن میں ایک دو دفعہ بجلی کے تار کو ہاتھ چھوئے بنا دن نہیں کٹتا...گرمی کی تپش سے ویسے ہی عوام بدحال ہیں...مگر بجلی والوں کو تو اپنی ہی اٹھکیلیاں پیاری ہیں...بجلی کٹوتی کی تو ویسی بھی عادت تھی،مگر جب سے قدرت مہربان ہوئی اور دو تین دن ابرآلود موسم میں برسات کے پھواروں کے ساتھ بجلی اور کڑک کو لائی تو محکمہ بجلی کی تو چاندی نکل گئی۔ جو لوگ دن میں دو تین دفعہ بجلی کٹوتی کے عادی تھے اب رات میں ہی قریب چار سے پانچ پار بجلی پر ہاتھ صاف کردیتے ہیں۔ لگتا ہے کہ جان بوجھ کر بچوں کی طرح بجلی آئی- گئی کا کھیل کھیل رہے ہیں؟!۔
قارئین پریشان ہوں گے کہ آج میں یہ کیسی شکاتیں لے کر بیٹھ گیا ، یہ شکایتیں تو آج کل یہاں بھٹکل کے ہر باشندے کی ہیں وہ چاہے عام ہو یا خاص ، فکروخبر کو جو شکایتیں موصول ہوئی اور بذاتِ خود مجھے جو شکایت ہے وہ بیان کررہا ہوں۔ عوام کی شکایت ہے کہ کچہرہ جمع کرنے والے ایک دن آکر کچہرہ اُٹھا لے جاتے ہیں اور دوسرے دن ہم کچہر ہ لے کر بیٹھے رہتے ہیں کہ ابھی آئے گا کل آئے گا مگر کئی کئی دن گذرجاتے ہیں کوئی نہیں آتا، بالآخر ہمیں رات کے کسی پہر فضلہ جات کے پھینکنے کی جگہ پر کچہرے کو ڈھیر کرنا پڑتا ہے ۔ عوام نے یہاں بلدیہ سے سوال کیا ہے کہ آخر کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ بلدیہ کے ذریعہ کچہر اٹھوانے کا نظام اب عوام کی شدید ناراضگی کا شکار ہوگیا ہے ۔ اکثر محلوں میں لوگوں کی شکایتیں ہیں کہ کچرہ وقت پر نہیں اٹھوارہے ہیں ۔ صدر اور نائب صدر کے انتخاب کے بعد عوام پُر امید نظر آرہی تھی کہ عوام کا سب سے بڑا اور اہم مسئلہ کچرہ اٹھوانے کا نظام درست ہوجائے گا لیکن اس کے باوجود بھی اس میں بہتری نظر نہیں آرہی ہے ۔ ناگپّا نائک روڈ ، نوائط کالونی ، عثمانیہ کالونی کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی یہ مسئلہ اب بھی تکلیف دہ ثابت ہورہا ہے ۔ 
ٓؓ اب محکمۂ بجلی والوں کو کون سمجھائے بھائی!؟ یا تو عوام کو لے کر احتجاج کرو یا پھر شکایتوں کی کاپیاں روانہ کرتے رہو، بہانے وہی ہوتے ہیں کہ وہاں درستگی جاری ہے، یہاں کا کنکشن خراب ہوگیا ہے، تھوڑی دیر میں بجلی لوٹے گی اور تب تک مچھر وں کی تو بہترین خونی دعوت ہوجاتی ہے۔ جب وہ فارغ ہوکر خراٹے لئے مدہوشی کے عالم میں اپنے سسرال روانہ ہوتے ہیں تب جاکر بجلی والے دکھاوے کے لیے آدھ ایک گھنٹے کے لئے بجلی جلا جاتے ہیں، دراصل بجلی نہیں دل جلاجاتے ہیں۔
برسات کی آمد سے پہلے ہی اگر محکمۂبجلی کی یہ سست روی رہی تو پھر برسات کے موسم میں تو اللہ ہی مددگار!!!
کچہرے والے بھی خوش ہیں اور محکمۂ بجلی کے لوگ بھی، دعوت اُڑ رہی ہے تو بس ہمارے خون کی اور ناک کی نالیاں تو کچہرے کی بدبو سے ویسے بھی مدہوش ہیں۔احساسِ شامہ کو’’ ری آپریٹ‘‘ کرنا پڑے گا۔
عوام کا تو صرف یہی سوال ہے کہ بلدیہ کے اراکین کیا کچہرے کے مسئلہ کو حل کرپائیں گے اور پھر گاؤں کے ذمہ دار احباب کیا محکمۂ بجلی سے مسائل کے حل کا تیقن پوچھ پائیں گے؟؟ مجھے تو نہیں لگتا ..................اگر آپ کو لگے تو میری تحریر اُن تک پہنچا دینا ...

green vally 3 final

 

مزید معلومات کے لیے اس ویب سائٹ پر وژٹ کرسکتے ہیں

www.gvnshool.net 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا