English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرین نے کی تھی ڈرون کے ذریعہ روسی صدر پوتن کو مارنے کی کوشش، لیکن خفیہ مشن ہو گیا تھا فیل!

share with us

جرمن اخبار ’بلڈ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی خفیہ سروس ایجنٹس نے دھماکہ خیز مادوں سے لدے ایک کامیکیز ڈرون کے ساتھ روسی صدر ولادمیر پوتن کے قتل کرنے کی کوشش کی، لیکن یو اے وی (بغیر پائلٹ والا ہوائی طیارہ) اپنے ہدف سے کچھ میل کی دوری پر حادثہ کا شکار ہو گیا، جس سے ان کا خفیہ مشن فیل ہو گیا۔ کیف کی خفیہ سروسز کے ساتھ نزدیکی رشتہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے رومنینکو نے دعویٰ کیا کہ یہ کامیکیز ڈرون وہی تھا جسے یوکرینی فوج نے قتل کی سازش کے حصے کی شکل میں لانچ کیا تھا۔
یوکرین کی فوج نے اتوار کو یوکرین سے 17 کلو سی4 پلاسٹک سے لدا یو جے-22 ڈرون لانچ کیا، جس کا مقصد ماسکو کے پاس ایک نوتعمیر انڈسٹریل اسٹیٹ تک پہنچنا تھا، جہاں پوتن سفر کرنے والے تھے۔ بلڈ نے یوکرینی کارکن یوری رومنینکو کے ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روسی لیڈر کے قتل کرنے کے اپنے واضح مشن پر خطرناک ڈرون روڈنیوو انڈسٹریل پارک میں پہنچنے سے پہلے، سائٹ سے کچھ میل دور حادثہ کا شکار ہو گیا۔
رومنینکو، جو کیف کی خفیہ سروسز کے ساتھ گہرے رشتے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ یوکرینی خفیہ سروس ایجنٹس کو پوتن کے انڈسٹریل اسٹیٹ کے سفر کے بارے میں خبر ملی تھی اور انھوں نے روسی صدر کے قتل کی کوشش میں خطرناک ڈرون لانچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’روڈنیوو‘ انڈسٹریل پارک سے 12 میل مشرق میں ووروسکوگو گاؤں میں حادثہ کا شکار ہوا۔
کہا جاتا ہے کہ یہ کامیکیز ڈرون وہی تھا جسے یوکرینی فوج نے قتل کی سازش کے حصے کے طور پر لانچ کیا تھا۔ بلڈ کے ذریعہ پیش کردہ ٹوئٹ میں رومنینکو نے کہا کہ ’’پوتن ہم قریب آ رہے ہیں۔ سبھی نے ماسکو کے لیے پرواز بھرنے والے ڈرون کے بارے میں خبر دیکھی، لیکن دھماکہ نہیں ہوا؟ تو، اس ڈرون نے ایک وجہ سے پرواز بھری۔ گزشتہ ہفتے، ہمارے خفیہ افسران کو روڈنیوو میں انڈسٹریل پارک میں پوتن کے سفر کے بارے میں جانکاری ملی۔ اس لیے، ہمارے کامیکیز ڈرون نے پرواز بھری جو انڈسٹریل پارک سے بہت دور حادثہ کا شکار ہو گیا۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا