English   /   Kannada   /   Nawayathi

دینِ اسلام محدود اورغیر ضرر تفریح کی اجازت دیتا ہے: مولانا الیاس ندویؔ

share with us

مولانا نے اس موقع پر کہا کہ احادیث کے حوالے سے جہاں بچوں کی صحیح تربیت پر توجہ دینے کی تلقین کی وہیں واضح الفاظوں میں کہا کہ دین کے معاملہ میں کسی بھی طرح کاسمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اپنے بیان میں حاضرین کو حلال کمائی کے ذرائع اپنانے پر زور دیا۔ ملحوظ رہے کہ یہ تقریب مولانا کی آمد پر استقبالیہ نشست کے ساتھ ساتھ بھٹکلی احباب کو ان کی روزہ مرہ کی مصروف ترین زندگی سے ہٹا کر کچھ دیر کے لیے آپسی میل ملاپ کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ مولانا موصوف ہی کے ہاتھوں سے ایسوسی ایشن کی جانب اشاعت کردہ میگزین کا بھی اجراء عمل میں آیا جس میں یہاں کے جماعت کی تاریخ کو پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پکوان مقابلے اور دیگر شرکاء کے لئے تفریحی کھیلوں کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں شرکاء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے تقریب میں جان پھونکی۔ اس موقع پر جماعت کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں شرکاء موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا