English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور ایر پورٹ پر گولڈ اسمگلنگ کی واردات

share with us

تازہ واقعہ میں منگلور کسٹم افسران نے شارجہ سے آنے والے ایک مسافر سے1.16کلو سونے کی شیٹ کے علاوہ آٹھ آٹھ گرام کے تین سکے بھی ضبط کرلیے ہیں ۔ مسافر کی شناخت کاسرگوڈ پالیکیرے کے مقیم منیر پالی پوزا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے جو کل صبح ایر انڈیا ایکسپریس کے ذریعہ شارجہ سے منگلور پہنچا تھا ۔ مسافر نے سونے کی شیٹ تھرماس میں چھپارکھی تھی اور اس کے ساتھ تین سکے تھے جن کا وزن 24گرام ہے ۔ سونے کی جملہ مالیت چار لاکھ چودہ ہزار تین سے ستر روپئے بتائی گئی ہے ۔کسٹم افسر ڈی پرشوتّم کی قیادت میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 

انیش شیٹی قتل معاملہ 

پانچ افراد پولیس حراست میں 

منگلور 11؍ مئی (فکروخبرنیوز) جمعہ کے روز کدری میں علی الصبح پیش آئے انیش شیٹی کی قتل واردات میں پولیس نے پانچ لوگوں کو حراست میں لیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان میں ایک انیش کا رئیل اسٹیٹ بزنس کا ساتھی ہیمنت ہے۔ ان کے درمیان مالی مسئلہ کوکو لے کر تنازعہ ہوا کرتا تھا۔ ملحوظ رہے کہ انیش کا کدری علاقے میں جمعہ کے روز ایک انووا کار کے قریب اپنے ساتھی کے ساتھ کھڑا تھا کہ کچھ حملہ آوروں نے اس پر چاقوؤں سے حملہ کرکے اس کو قتل کردیا تھا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا