English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول بنک میں ملازمت کرنے والے طالبِ علم کی نمایاں کامیابی

share with us

اس نے ایس ایس ایل سی کے امتحان میں 74فیصد نمبرات حاصل کرکے پڑھائی منقطع کردی تھی ۔ پٹرول بنک کے مالک جیا دیو نے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پڑھائی جاری رکھنے کی صلاح دی۔ جس کے بعد اس نے اپنی پڑھائی جاری رکھی ۔ روی کمار کو ہیراکلا سے ادیار تک بذریعہ کشتی ندی پار کرکے آنا پڑتا ہے اور وہاں سے بس کے ذریعہ منگلور پہنچتا ہے۔ اپنی ملازمت اور پڑھائی کرکے وہ دیر رات گئے گھر لوٹتا تھا، جہاں اسے واپسی کے دوران بڑی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ روی کمار کالج انتظامیہ اور اس کے دوستوں کے لیے ایک مثالی نمونہ بن گیا ہے اور یہ ثابت کردکھایا ہے کہ غربت حصولِ تعلیم میں مانع نہیں بنتی۔یہ مستقبل میں بی بی ایم اور ایم بی اے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ 


ایک ہی خاندان کے چار افراد نے کرلی خودکشی

سولّیا 10؍ مئی (فکروخبرنیوز) بنگلور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی جانب سے سبرامنیا کے ایک ہوٹل (لاڈج) میں سنیچر کے روز خودکشی کرلئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ۔ مہلوکین کی شناخت بنگلور کے راجاجی نگر کے مقیم ننجنڈیا اس کی بیوی جیا لکشمی اور ان کے بچے سری لکشمی اورپون کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق چار روز پہلے یہ سبرامنیا آئے اور ایس ایل آر لاڈج میں رہنے لگے ۔ سنیچر کے روز جب کالج کے اسٹاف نے ان کی چہل پہلے نہیں دیکھی تو ان سے رابطہ کرنا چاہا لیکن ہر کوشش ناکام رہی ۔بالآخر کمرہ کا دروزاہ توڑا گیا جہاں چاروں کی لاشیں پڑی ہوئی ملی ۔ خودکشی کی وجہ صحیح طور پر ابھی معلوم نہیں ہوپائی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا