English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات میں رام نومی جلوس کے دوران ہنگامہ

share with us

وڈودرا:30مارچ2023(فکروخبر/ذرائع)گجرات کے وڈودرا شہر میں رام نومی تہوار کے موقع پر فتح پورہ علاقے میں جلوس کے دوران ہنگامہ و پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقہ میں سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔ وڈودرا سٹی پولیس کے سینیئر افسران سیکورٹی کے پیش نظر فتح پورہ علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔ فی الحال صورتحال قابو میں بتائی جارہی ہے۔ رام نومی کا تہوار وڈودرا سمیت پوری ریاست میں منایا جا رہا ہے۔ رام جی مندروں میں صبح سے ہی عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔ وڈودرا شہر کے کئی علاقوں سے رام نومی کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ وڈودرا شہر کے فتح پورہ علاقے میں رام نومی کے جلوس کے دوران اچانک پتھراؤ کا واقعہ سامنے آیا، حالات کو خراب ہونے سے روکنے کے لیے پورے علاقے میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

وڈودرا کا انتہائی حساس فتح پور علاقہ اب پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ شہر میں ایک اور رام نومی جلوس کے سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے وڈوڈرا سٹی پولیس مسلسل گشت کر رہی ہے۔ فی الحال اس جلوس میں یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل پورے شہر میں رام نومی کے جلوس نکال رہے ہیں۔ موقع پر پہنچے ڈی سی پی یشپال جگنیا نے بتایا کہ اس طرح کے واقعہ کے سلسلے میں اعلیٰ پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔ فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔ شہر میں نکالے جانے والے تمام جلوسوں کے لیے پولیس کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ فی الحال صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔

وہیں وشو ہندو پریشد کے لیڈروں نے الزام لگایا کہ جلوس پرامن طریقے سے گزر رہا ہے۔ پھر پنجریگر محلہ سے پتھراؤ شروع ہو گیا۔ اگر اس واقعہ میں وی ایچ پی کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا تو وڈودرا 'جل' جائے گا۔ فتح پورہ میں رام جی کے جلوس پر پتھراؤ کی خبر شہر میں تیزی سے پھیل گئی۔ اس واقعہ کے بعد اس وقت پورے شہر میں پولیس کی سخت گشت جاری ہے اور حالات قابو میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا