English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز ہواؤں کے باعث ماہی گیری متأثر

share with us

اُڈپی 28 مارچ  2023 (فکروخبرنیوز) سمندر میں تیز ہواؤں کی وجہ سے ماہی گیری متأثر ہورہی ہے۔  موصولہ اطلاعات کے مطابق کرناٹک، گوا اور مہاراشٹر کے گہرے سمندری علاقوں میں شمال سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

زیادہ تر پرس سین بوٹس تین دنوں سے ملپے سمندری بندرگاہ پر لنگر انداز ہیں۔ ٹرال بوٹ اور چھوٹی کشتیاں بھی ساحل پر آگئی ہیں اور ماہی گیری ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔

ایک ماہی گیر کے مطابق اگر ہوا کی رفتار 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو تو مچھلی پکڑنا آسان ہے۔ لیکن اب 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جو ماہی گیری کے لیے خطرناک ہے۔  لہروں میں شدت آنے سے ماہی گیری کے لیے بڑی پریشانیاں کھڑی ہوجاتی ہیں۔

پرس سین ماہی گیروں کے صدر ناگراج سورنا نے کہا کہ گہرے سمندر میں کسی بھی قسم کے خطرے سے بچنے کے لیے ہوا کی رفتار کم ہونے تک ماہی گیری روک دی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا