English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں تراویح کے روح پرور مناظر

share with us

بھٹکل 27؍ مارچ 2023(فکروخبر نیوز) بھٹکل کو حفاظ کا گڑھ بھی کہا جاتا ہے۔ ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک ہزار سے زائد حفاظ موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کی ہر مسجد میں تراویح میں قرآن مجید ختم کرنے کا رواج ہے۔

شہر میں تقریباً ایک سو سےزائد مساجد ہیں اور تمام مساجد میں الحمدللہ تراویح میں قرآن پاک پڑھنے کا کئی سالو ں سے یہاں معمول ہے جو اس رمضان میں بھی دیکھنے میں آیا۔ حیرت کی بات یہ رہی کہ حفاظ کی کثرت کی وجہ ایک مسجد میں چارچار، پانچ پانچ اور چھ چھ حفاظ تراویح سنارہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بعض حفاظ کو تراویح پڑھانے کا موقع نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے الگ ترتیب بنالی ہے اور مساجد کے بالائی حصہ اور اسپورٹس سینٹروں کی عمارتوں میں بھی تراویح سنانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

یہاں کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں عورتیں بھی تراویح میں قرآن مجید سننے کا اہتمام کرتی ہیں۔

شہر میں پہلے چار روز تک سوا پارہ پڑھنے کا معمول ہے اور امسال بھی یہی ترتیب چل رہی ہے اور اس ترتیب کے مطابق انتیسویں تراویح کو ختمِ قرآن کیا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا