English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسمبلی انتخبات سے عین قبل کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے مسلم ریزرویشن 2Bکیا ختم

share with us
karnataka, muslim reservation, 2b

بنگلورو 25؍ مارچ 2023 (فکروخبرنیوز)  کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے عین انتخابات سے قبل مسلم دشمنی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے مسلم ریزرویشن 2bختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری نوکریوں اور تعلیم کے شعبہ میں ان کا چار فیصد ریزرویشن لنگایت اور وکالیگا طبقہ کے لیے دیا جائے گا اور مسلمانوں کو معاشی طور پر کمزور طبقات میں ریزرویشن دیا جائے گا لیکن یہ کتنا ہوگا اس کی وضاحت نہیں ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد ایک اخباری کانفرنس میں وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے اس فیصلہ کا اعلان کیا- تازہ فیصلہ کے مطابق مسلمانوں کو دیا گیا مخصوص2Bریزویشن ختم کر دیا گیا ہے اور اسے2C/اور2Dمیں 2-2فیصد کرکے بانٹ دیا گیا ہے- جبکہ2Bکے تحت مسلمانوں کو 4فیصد ریزرویشن حاصل تھا اس کو معاشی طور پر پسماندہ طبقات (EWS) میں منتقل کر دیا گیا ہے-حکومت کے اس فیصلہ سے2Cزمرے میں آنے والے وکالیگاؤں کو اب4کی بجائے6فیصد اور لنگایتوں کو5کی بجائے7 فیصد ریزرویشن ملے گا-درج فہرست طبقات کیلئے حکومت نے داخلی ریزرویشن کا اعلان کیا ہے -انہوں نے کہا کہ ایس سی اور ایس ٹی طبقات کو چار زمروں میں تقسیم کر کے ان کو ان کی آبادی کے تناسب سے ریزرویشن دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے -گروپ ایک میں آدی جامبوا طبقات کو 6فیصد، گروپ 2میں آدی کرناٹک طبقات کو 5.5 فیصد، گروپ3میں بنجارا، بووی،کورچر کو4فیصد اور گروپ چار میں دیگر کو 1فیصد ریزرویشن دیا گیا ہے-بومئی نے کہا کہ مسلمانوں کو 2Bزمرے کے تحت جو مخصوص ریزرویشن حاصل تھا اسے ختم کر دیا گیا ہے اور اب ان کو معاشی طور پر پسماندہ طبقات میں شامل کر لیا گیا ہے-ملک کی سات ریاستوں میں مذہبی اقلیتوں کو ریزرویشن حاصل نہیں ہے- ریاستی حکومت نے بھی انہی خطوط پر فیصلہ لیا ہے-

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا