English   /   Kannada   /   Nawayathi

ولکی جامعہ عمر فاروقؓ اور مدرسہ نسواں میں سالانہ ثقافتی والوداعی جلسہ

share with us

ولکی 25؍ مارچ 2023 (فکروخبرنیوز) ولکی مدرسہ فاطمة الزھراء رضی اللہ عنہا   بروز اتوار مورخہ 19مارچ 2023ء دوپہر بجے سے مدرسہ نسواں سیدہ اطمة الزہراء کے احاطہ میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں حمد و نعت اور تقاریر ،نظمیں اور دلچسپ مکالمہ ترانہؐ مدرسہ وغیرہ ، اور اس سال فارغ ہونے والی چار طالبات نے اپنے تعلیمی سفر کی روداد پیش کی۔

دوپہر دو بجے پہلی نشست کا آغاز ہوا اور عصر بعد شروع ہونے والی دوسری نشست مغرب سے قبل اپنے اختتام کو پہنچی۔

یاد رہے اس سے تین دن قبل ولکی جامعہ سیدناعمرفاروقؓ کے شعبہ حفظ اور درجہ مکاتب کے سالانہ وثقافتی جلسہ بتاریج ۲۳ شعبان المعظم 1444ھ مورخہ۔16 مارچ 2023ء ۔۔جہاں طلباء جامعہ ھذا نے نعت،حمد،تقاریرو نظمیں پیش کر کے سامعین کا دل موہ لیا تھا۔

یہ پروگرام  بھی دو نشستوں پر محیط رہا۔پہلی نشست کی صدارت جناب جدہ احمد بن محی الدین صاحب اوردوسری نشست کی صدارت جناب داولجی محی الدین صاحب نائب صدر جماعت المسلمین کے سپرد کی گئ تھی۔

مہمان خصوصی کے طور پر پہلی مجلس میں مولانا شکیل احمد ندوی (مہتمم مدرسہ رحمانیہ منکی)موجودتھے جن کا پرمغزبیان ہوا مولانا نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں علوم دینیہ کی اہمیت و ضروت اور اس دنیا و آخرت کے فائدے کو گنواتے ہوئے سامعین کو  حصول علم اور اس کے اداروں کو مضبوط  و مستحکم کر نے پر زور دیتے ہوئے عوام الناس سے تعاون کی اپیل کی۔ دوسری مجلس میں مولانا مقبول کوبٹےندوی(مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل) اور حافظ و مولانا عبد المحیط خطیب ندوی صاحب استاذ جامعہ اسلامیہ بھٹکل مہمان خاص کے طور پر موجود تھےدوران جلسہ اس سال جامعہ ھذا سے فارغ ہونے والے دو حفاظ کرام ذوالکیف ابن جیلانی پوٹلی اور عبداللہ بن سلطان فخرو کا تکمیلِ حفظ کیا گیا۔ دعاء ختم القران کے بعدجناب حسن فخرو صاحب  نے ولکی  میں تحریک مدارس یا قیام مدارس سے لے اب تک کی پوری روداد سفر (کارگزاری) پیش کر کے سب کو  دعوت فکر دی۔  حضرت مولانا مقبول صاحب ندوی مَدَّ ظِلُّہُ العالی کا کلیدی و فکر انگیز خطاب ہوا۔ مولانا اپنے خطاب میں دور حاضر میں علوم دینیہ کے نام سے شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں سے بچنے و بچانے کے لئے بچپن سے اولاد کی تربیت اور نئ نسل کو ارتداد یا فکری ارتداد سے بچانے کے لیے اولین ترجیح  علوم دینیہ کو دینے پر کافی زور دیا اور استقبال رمضان 'قرآن اور اسکی نسبت سےاپنا رشتہ استوار و مضبوط کر نے لئے کئی نصیتحیں فرمائیں۔ نظامت کے فرائض مولوی فیاض'مولوی منہاج اور مولوی علی داولجی نے بڑے خیر و خوبی سے ادا کیے۔

،خاص و عام کے لئے خصوصی طعام اور دیگر کھانے پینے(خاطر تواضع) کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ولکی سے تقریبا تمام خواتین سمیت قرب وجوار سے کئی مرد وخواتین اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے بڑے شوق سے یہاں جمع ہو کر مستفیض ہوئے' جس کی وجہ سے وسیع و عریض پندال آخر تک بھرا نظر آیا،پورے گاؤں سے خواتین کو لانے سواریوں کا انتظام کیا گیاتھا..نوجواناں ولکی خاص کر مکتب و شعبہ حفظ کے طلباء نے بڑے ہی شوق و جذبہ سےذمہ داروں سے مل کر پوری محنت و لگن سے خدمت کی،جو انتہائ قابل قدر و  ورشک کی نگاہ سے دیکھا گیا ، ...اسلئے خاص کر خدمت کرنے والوں و ما لی تعاؤن پیش کرنے والوں کا اور تمام دیگرمعاونین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا پے،اللہ تماموں کی محنتوں کو قبول فرما کر اجر عظیم سے نوازے اور مزیدمواقع مقدر فرماے،آمین

رپورٹ : مختار ولکی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا