English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی پبلک اسکول میں چھٹیوں میں حفظ کلاس  رہیں گے جاری : ایک لاکھ روپے کے انعامات کا کیا گیا ہے اعلان

share with us

بھٹکل 23؍ مارچ 2023 (فکروخبرنیوز/پریس ریلیز) الحمد للہ علی پبلک اسکول بھنگل میں گزشتہ کئی سالوں سے اسکولی تعلیم کے ساتھ ہی طلبہ کے لیے حفظ کلام پاک کا سلسلہ جاری ہے، صرف اس سال الحمد للہ اپنی تعلیم کے ساتھ بارہ طلبہ وطالبات نے حفظ کلام پاک کی تکمیل کی ہے اور وہ تراویح میں اس سال قرآن مجید سنا ر ہے ہیں ۔

(1) انشاء اللہ علی پبلک اسکول بھٹکل میں حفظ کی ان طالبات وطلبہ کے لیے رمضان المبارک اور بقیہ سالانہ چھٹیوں میں حفظ کے کلاس جاری رہیں گے، طالبات کے لیے صبح آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک اور طلبہ کے لیے نو بجے سے ظہر تک کلاس رہیں گے ۔ ان کے گھروں سے طلبہ وطالبات کے آنے جانے کے لیے اسکول کی طرف سے سواری کا نظم ہوگا۔

(2۲) علی پبلک اسکول کی جو طالبات اور طلبہ ان چھٹیوں میں حفظ کلام پاک کا آغاز کرنا چاہتے ہیں ان نئے طلبہ کے لیے بھی حفظ کلاس کا اہتمام کیا گیا ہے، بشرطیکہ ان کا کم از کم پانچ پارہ ناظر مکمل ہو چکا ہو۔

(3) پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کے تمام طلبہ وطالبات کو چھٹیوں میں کم از کم دو پارے حفظ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے، ہم پارہ اور سورہ بقرہ کا پہلا پارہ ، وہ نئے طلبہ جنھوں نے ابھی تک حفظ شروع نہیں کیا ہے ان کے لیے یہ ترغیبی اعلان سنہرا موقع ہے ، چھٹیوں میں کم از کم ان دو پاروں کو حفظ کرنے والے ہر طالب علم اور طالبہ کو سکول کی طرف سے انعام دیا جائے گا، ان طلبہ کا اسکول میں آکر حفظ کلاس میں شریک ہونا ضروری نہیں ہے ، وہ اپنے گھر ہی میں حفظ کر سکتے ہیں ،اگر وہ چاہیں تو ان کے لیے بھی اسکول میں حفظ کا انتظام ہے، دو ماہ کی چھٹیوں میں ساٹھ دنوں میں اگر روزانہ آدھا صفحہ یا پاؤ ناصفحہ بھی یاد کر لیں گے تو ان شاء اللہ کم از کم دو پارہ بآسانی حفظ مکمل ہوسکتا ہے، اس کے بعد ان کے لیے سال بھر اسکولی تعلیم کے ساتھ مستقل حفظ کرنے کی راہ آسان ہوگی اور رمضان المبارک کے مبارک ایام کا صحیح استعمال بھی ہوگا اور وقت ضائع ہونے اور گناہوں سے بھی بچے گا، والدین اور سر پرستان اپنے بچوں کو ان دو پاروں کے حفظ کی ضرور ترغیب دیں۔

 (4) ان دو پاروں کے ساتھ جو نئے اور پرانے طلبہ چھٹیوں میں سب سے زیادہ حفظ کریں گے ان میں اول دوم اور سوم سے دس نمبر تک سب سے زیادہ حفظ کرنے والے الگ الگ گروپ کے طلبہ کو الگ سے مزید انعامات بھی دیے جائیں گے ۔ انعامات کے لیے طلبہ اور طالبات کے الگ الگ گروپ ہوں گے، پہلی سے تیسری اور چوتھی سے چھٹی اور ساتویں سے دسویں کے طلبہ وطالبات کے الگ الگ چھ گروپ میں انعامات دیے

جائیں گے، جملہ ایک لاکھ روپے سے زائد کے انعامات رمضان المبارک میں حفظ کرنے والے طلبہ میں ان شاء اللہ تقسیم کیے جائیں گے۔ چھٹیوں میں اسکول کی طرف سے طلبہ کو جو رمضان عملی چارٹ دیا گیا ہے اس کو براہ کرم سرپرستان طلبہ ہر دن پر کریں ، دو ماہ مکمل ہونے کے

بعد اسکول کھلنے پر اس کو اسکول میں لا کر جمع کریں، اسلامیات کے امتحانات میں ان دو مہینوں کے چارٹ کے سو نمبرات شامل کیے جائیں گے۔

المعلن جنرل سکریٹری علی پبلک اسکول بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا