English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات کےٹھگ کو زیڈ پلس سیکیورٹی ملنے پر عمرعبداللہ کا انتظامیہ پرطنز

share with us

کولگام :18مارچ2023(فکروخبر/ذرائع)جموں و کشمیر انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ صرف پی ایم او آفس کو خوش کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کے پارٹی لیڈران نے انتظامیہ سے کسی بھی علاقہ میں سفر کرنے لے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تو انہیں یہ جواب دیا جاتا ہے کہ انتظامیہ کے پاس کوئی گاڑی یا سکیورٹی اہلکار میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس ایک گجرات سے آئے ہوئے ایک ٹھگ کو انتظامیہ بہت سے مراعات دیتی اور انہیں ایک بلٹ پروف کار کے علاوہ ایک ایسکارٹ آگے اور دوسرا پیچھے، ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک کمرہ فراہم کیا گیا، اور وہ ہر شام افسران سے ملاقاتیں کرتے تھے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر پولیس نے گجرات کے ایک ایسے ٹھگ کو گرفتار کر لیا جس نے خود کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جتلا کر جموں کشمیر انتظامیہ سے پروٹوکول کے تحت سکیورٹی حاصل کی۔ علاوہ ازیں اُس نے کئی سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح بھی کی۔ جموں و کشمیر پولیس نے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت گجرات کے رہائشی کرن بھائی پٹیل کے طور پر ہوئی ہے۔

عمر عبداللہ نے کولگام میں ایک عوامی جلسہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ اس حکومت سے بہت پریشان ہے اور اس حکومت سے کسی کو بھی فائدہ نہیں پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی حکومت صرف پی ایم او آفس کو خوش کرنے میں مصروف ہے ناکہ عام لوگوں کو۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کا سامنا کرنے سے ڈرتی ہے، اسی وجہ سے انتخابات نہیں کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئے ہے، تو انتخابات کرانے میں اب دیری کیوں؟

آسام میں دینی مدارس پر پابندی کے بارے میں عبداللہ نے کہا کہ کسی بھی مذہب پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین ہر مذہب کے ساتھ یکساں سلوک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دینی مدارس میں غریب بچون کو تعلیم دی جاری ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے آگر کوئی گیر قانونی سرگرمی نہ ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا