English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سلطانی مسجد کی تزئین کاری کے بعد عمل میں آیا افتتاح : سلطانی مسجد کو مرکزیت حاصل تھی

share with us

بھٹکل 18؍ مارچ 2023 (فکروخبرنیوز) 24/شعبان المعظم 1444 مطابق 17/مارچ 2023 بروز جمعہ بعد نماز عصر سلطانی مسجد کے اندرونی حصہ کی تزئین کاری اور گرمی سے بچاؤ کیلئے Ac اور رمضان کے استقبال کیلئے نئے فرش اور نئے زمانے کی نئی سہولیات کے کام کو مکمل کرنے کے بعد  افتتاح عمل میں آیا۔عصر کی نماز قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیبی صاحب کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز کے بعد افتتاحی تقریب کا آغاز قاری عبدالعزيز فلاحی گجراتی صاحب کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد محلہ کے نوجوان حسن بن عبدالقیوم سیدی باپا صاحب نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پاک پیش کی
جنرل سکریڑی سلطانی مسجد سید احمد پرویز یس یم (گوڑانی) صاحب نے مسجد کی شروع سے لیکر آخر تک کی مختصر تاریخ بیان کی، انہوں نے کہا مسجد کو بنانے والے ٹیپو سلطان شہید رحمة اللہ علیہ تھے،  مسجد کی خدمت کیلئے ہما رے   اسلاف اور محلہ میں مقیم کئی خاندانوں کے افراد نے فکریں کی تھی، مسجد کیلئے شروع سے خدمات پیش کرنے والے خاندانوں میں تمنڈے قاضیا، مصباح،  یس یم برماور اور دوسرے کئی خاندان تھے، محلہ کے افراد میں مسجد کی خدمت کرنے والوں میں تمنڈے قاضیا حسن باپا صاحب،  مصباح عبدالغفور صاحب،  یس یم سید  محی الدین وڑاپا(امباری) صاحب اور دیگر کئی حضرات تھے، جو اللہ کو پیارے ہوگئے، اللہ ان کی قبر کو نور سے منور فرمائے آمین یارب العالمین،  
ان ہی نقش قدم پر چلتے ہوئے قاضیا حسن باپا صاحب کے فرزندوں نے موجودہ مسجد کی نئی تزئین میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا، 
مسجد میں نئی ٹائلس جو لگائی گئی ہے اس کو جناب صائب شاہ بندری(بھٹی)  نے اپنی طرف سے مسجد کو عطیہ کی، 
جناب بھٹی صائب صاحب کا گھر بھی پہلے سلطانی محلہ میں تھا، مسجد کے تمام کاموں کو پورا کرنے میں انجینئر سمعان رکن الدین صاحب کی خدمات حاصل کی گئی،  اللہ تماموں کو جزائے خیر عطا فرمائے، امین یارب العالمین،  
اس کے ساتھ ساتھ آپ نے کہا کہ ہم سلطان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے گلف میں مقیم نوجوانوں کے بھی  بے حد شکر گزار ہے جنھوں نے مسجد کی نئی تزئین میں اپنا بھرپور حصہ لگایا، اللہ تمام حضرات کو جزائے خیر عطا کرے،  امین یارب العالمین 
اس کے بعد مولانا الیاس فقی احمدا (جاکٹی) صاحب نے سلطانی محلہ کی جو پہلے ہمارے علاقے میں مرکزیت رہی تھی، اس کو حاضرین کے سامنے رکھا، 
مولانا نے کہا بھٹکل کے جتنے قائدین پہلے گزرے، اکثر کا تعلق سلطانی محلہ سے رہا ہے، امباری وڑاپا،  اے کے حافظکا،  بدرالحسن معلم اسی محلے کے تھے، موجودہ دور کے دینی ادارہ مدرسہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے صاحب کا بچپن بھی  سلطانی محلہ میں گزرا۔ مولانا نے مزید کہا کہ پہلے بھٹکل کے دینی، سیاسی،  سماجی جلسے، بارہ ربیع الاول کے جلسے،سلطانی محلہ میں ہوا کرتے تھے، اور بھٹکل میں کسی کا انتقال ہوتا،  تو نماز جنازہ سلطانی مسجد میں ادا کی جاتی تھی،  پہلے نماز جنازہ میں میت کے  تمام قریبی رشتہ دار شریک نہیں ہوتے تھے، باپ کا جنازہ بھی ہوتا،  تو بیٹا باہر سے اشارہ کرتا، نماز پڑھادو تو نماز پڑھادی جاتی تھی، علماء کرام نے اس سلسلے میں محنت کی، اور لوگوں سے نماز جنازہ میں شرکت کی درخواست کی اور ان کو اس سلسلے میں ترغیب دیں، آہستہ آہستہ وہ سب چیزیں ختم ہوگئی۔ مولانا نے عبادت کے لحاظ سے سلطانی مسجد کے کردار کو بیان کرتے ہوئیکہا کہ  پہلے اعتکاف میں لوگوں کی بڑی تعداد نے سلطانی مسجد میں بیٹھنا شروع کیا تھا،   اعتکاف کیلئے ہمارے علاقے میں لوگوں میں بیداری لانے میں مولانا صادق اکرمی صاحب کا بہت بڑا رول رہا ہے، درس قرآن،  درس حدیث بھٹکل میں پہلے شروع کرنے والے مولانا صادق اکرمی صاحب تھے،
مولانا مقبول کوبٹے ندوی صاحب اپنے دور کی یادوں کو حاضرین کے سامنے رکھا، ہمارے زمانے میں مسجد میں اعتکاف کرنے والوں میں جناب برماور گورپا صاحب تھے، جنھوں نے دوسال بلا ناغہ مسجد میں اعتکاف کیا تھا اور دوسرے کیمیا مالیکا صاحب کے بھائی حسن ائیکری بھاؤ گنٹور سے ہر رمضان میں بھٹکل آکر سلطانی مسجد میں اعتکاف کرتے تھے،
ہم نے اپنے والد سے سنا تھا پہلے سلطانی مسجد میں عبدالکریم ماسٹر صاحب جو پیچھے محمد باپو گارڈن میں رہتے تھے، وہ مسجد میں اعتکاف کیا کرتے تھے، 
مسجد کی  تعمیر جدید جو(غالبا 1986 میں مکمل ہوئی تھی) اس کیلئے  سب سے زیادہ محنت اور اپنی خدمات پیش کرنے والے اور مسجد کیلئے بہت زیادہ وقت دینے والے جناب خجندی مالیکا صاحب تھے، جن کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،  
پہلے مسجد کی انتظامیہ میٹنگوں میں شریک رہ کر خدمت کرنے والوں میں ایک نمایاں نام جناب علی گوائی صاحب کا بھی ہے،  موصوف جب بات کرتے تھے ان کی آواز بہت دور تک سنائی دیتی تھی،
جناب قاضیا یونس صاحب  نے حاضرین مجلس کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ تعالی کا اس کے بعد اہل محلہاور مسجد کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہے، اللہ تعالٰی نے ہم کو اور ہمارے بھائیوں کو مسجد کی نئی تزئین میں بھرپور تعاون کرنے کی سعادت نصیب فرمائی، ہماری والدہ محترمہ کو بھی سلطانی مسجد کی بہت فکر رہتی تھی،  اور وہ ہر سال مسجد کیلئے ایک مخصوص رقم چندہ کے طور پر دیا کرتی تھی۔ 
موصوف نے اپنے محلے کی پرانی یادوں کو مختصر سامعین کے سامنے رکھا، اور کہا میں نے تقریر کرنا اور کچھ بولنا سلطانی مسجد کے شبینہ مکتب سے سیکھا تھا، اللہ تعالٰی میرے استاد کو جزائے خیر عطا فرمائے،  
اس کے بعد مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب نے بھی اپنے تاثرات سامعین کے سامنے رکھے، مولانا نے کہا میری پیدائش سلطانی محلہ میں ہوئی تھی، اور جامعةالصالحات  اور نقش نوائط کے آفس کی وجہ سے میری بھی نسبت اس محلہ سے رہی ہے،  
میں پہلے اس مسجد کی انتظامیہ کا رکن بھی رہ چکا ہوں،  
ماشاء اللہ مسجد میں پہلے گرینڈ کے پتھر لگے تھے، اب اس کو نکال کر نئی ٹائلیس لگائی گئی ہے۔ اب دیکھنے میں بہت خوبصورت لگ رہا ہے، اللہ تعالٰی اس سلسلے میں تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا کرے، 
آخر میں مولانا نعمت اللہ عسکری صاحب نے کہا میرے والد کا گھر سلطانی محلہ میں تھا، اس زمانے میں ہمارا بھی مسجد میں نماز کیلئے آنا جانا رہتا تھا اور آپ نے قرآن مجید کے حفظ کے تعلق سے مفید باتیں لوگوں کے سامنے رکھی اور انہیکی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا