English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم ٹھیک کردیا گیا ، جانیے یہ سسٹم کہاں ہے؟

share with us

25/فروری/2023(فکروخبر/ذرائع)مسجد الحرام میں نصب ساؤنڈ سسٹم کو ٹھیک کر دیا گیا ہے سات ہزار سے زائد لاؤڈ اسپیکر پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے اس سسٹم کی بحالی کیلیے 120 سے زائد آڈیو انجینیئرز نے کام کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں 120 سے زائد آڈیو انجینئرز پر مشتمل ایک ٹیم نے مسجد الحرام میں 7 ہزار سے زائد لاؤڈ اسپیکرز پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے ساؤنڈ سسٹم کو ٹھیک کر کے اس بات کو یقینی بنایا کہ مائیکروفونز، اسپیکرز اور ٹرانسمیشن سسٹم اذان کی آواز کو ہر کونے کونے میں پہنچا سکیں۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم دو سال قبل نصب کیا گیا تھا۔ جس کے ذریعے نہ صرف مسجد الحرام کے اندر بلکہ چاروں اطراف وسیع رقبے پر پھیلے صحنوں اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر نماز اور آذانوں کی آواز پہنچائی جاتی ہے۔

اس ساؤنڈ سسٹم کو مربوط رکھنے کے لئے 2 کنٹرول روم بنائے گئے ہیں۔ ایک مرکزی کمرہ ہے جبکہ ایک اضافی مرکز المساعہ کے علاقے میں واقع ہے اس کے علاوہ ایک بیک اپ ساؤنڈ سسٹم بھی موجود ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسی خبرابی کی صورت میں نمازی اپنی نماز بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی مسجد، مسجد الحرام میں نمازیوں کے لیے مزید توسیعی کا کام جاری ہے۔ اس منصوبے کے مطابق 5 لاکھ 19 ہزار مربع میٹر تک رقبے کو بڑھانا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا