English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن مخلص لوگو ں کا ثمرہ ہے : جناب یونس قاضیا

share with us

۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل کوہمارے مخلصین آئی ایچ صدیق ، ایم ایم صدیق ، عثمان حسن ، ایس ایم یحیےٰ اور عبدالغنی جیسے ہمدرادان کی مخلصانہ کوششوں سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے تمام طلباء کو مبارکباد ی بھی دی ۔ کالج بورڈ سکریٹری جناب جاوید حسین آرمار نے اس موقع طلباء کوانعامات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمارے طلباء کی کوششوں اور محنتو ں سے بہت خوش ہوں ۔ مہمان خصوصی جناب سید ضمیر اللہ شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور ہمارے نوجوانوں کا ترقی یافتہ دور ہے اور اس میں نئی نئی الیکٹرانک چیزیں ایجاد بھی ہوئیں ہیں لیکن ان سب کے باوجود ہمیں ہمارے اسلاف کے تجربوں کو نہیں بھولنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انعامات اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ آپ میں صلاحیتیں موجود ہیں لیکن کتابی معلومات کی حد سے آپ لوگوں کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر تعلیمی میدان میں ممتاز طلباء کوانعامات سے نوازا گیا ۔ انجمن کے ذمہ داروں کے علاوہ طلباء کے سرپرستان نے بھی اس جلسہ میں شرکت کی تھی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا