English   /   Kannada   /   Nawayathi

6سالہ بچی کے جسم پر سگریٹ جلانے والا سوتیلا سنگدل باپ

share with us
جو ابھی عدالتی تحویل میں ہے ۔ بچی کے پورے جسم پر سگریٹ سے جلانے ،اور چاقو سے مارنے کے نشانات ہیں ۔ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب اس کے ایک پڑوسی نے بچی کی حالت کو دیکھتے ہوئے ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی والوں کو خبر کردی جنہوں نے بچی کو سرکاری اسپتال میں داخل کرنے سے پہلے بیلتنگڈی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا ۔ملحوظ رہے کہ فوزیہ کی شادی اس سے پہلے فاروق نامی شخص سے ہوئی تھی اور فہیمہ کی پیدائش کے بعد فاروق سے طلاق ہوگئی تھی۔ اس کے بعد اس نے شفیع سے شادی کرلی تھی ۔ 

تین نقاب پوش بدمعاشوں نے ایک شخص کو چر اگھونپ دیا

پتور 21؍ اپریل (فکروخبرنیوز) تین نامعلوم نقاب پوش حملہ آوروں کی جانب سے ایک شخص کو اس کی بیوی اور بچے کے سامنے چرا گھونپ کر ہلاک کرنے کی واردات پتور کے کالنج گاؤں میں پیش آئی ہے ۔ یہ واردات سنیچر کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے پیش آئی ۔ مقتول کی شناخت پتور کے کالنج گاؤں کے مقیم انّیّا گوڈا(48) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انّیّا گونڈا اپنے گھر میں آرام کررہا تھا کہ اچانک تین نقاب پوش گھر میں داخل ہوئے اور اس پر تیز دھار چاقو سے حملہ کرنا شروع کردیا۔ تینوں موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ سخت زخمی انّیّا گوڈا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ اپّنانگڈی سرکل انسپکٹر سریش کمار ، ایس آئی شیوا پرساد اور ان کی ٹیم نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور تحقیقات شروع کردی ۔ تحقیقات کرنے کے لیے ڈاگ اسکواڈ کا عملہ کوبھی اتوارکے روز بلالیا گیا تھا۔ اپّنانگڈی پولیس تھانہ میں معاملہ درج ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا