English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقتول کبیر کے بھائی اور اہلِ خانہ پر حملہ کرنے والے چار بجرنگی پولس حراست میں

share with us

جس میں ڈرائیور عبدالسلام کی آنکھ سخت زخمی ہوگئی تھی اور اس کی کہنی سمیت دو انگلیاں فریکچر ہوگئی ۔ منگلور کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج پچیس سالہ عبدالسلام نے حملہ کی نوعیت کو بیان کرتے ہوئے کہ میڈیا احباب سے کہا کہ اس نے حملہ آوروں سے بچنے کی کوشش کی لیکن اس دوران ایک پتھر گاڑی کے سامنے والے شیشے پر آگرا اور اس کے بعد گروہ نے ٹیکسی پر حملہ کردیا۔ جوکٹے گرام پنچایت کے ممبر اوراس کے قریبی دوست بی سی شیکھنی نے بتایا کہ قریب سو افراد ’’جے بجرنگ دل ‘‘کے نعرے لگارہے تھے ۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ موقع واردات پر چار پولیس اہلکار تماشائی بنے کھڑے تھے ۔ کبیر کے قتل کی جائے واردات کے موقع پراس کے ساتھ موجود ایک نوجوان پرمود کے گھر والوں کو بھی زعفرانی تنظیموں نے دھمکی دی ہے ۔ 


بس اور بائک کے آپسی تصادم میں دونوجوان ہلاک 

منگلور شہر میں پیش آیا سڑک حادثہ 

منگلور 21؍ اپریل (فکروخبرنیوز) منگلور شہر کے مالی کٹّے میں بس اور بائیک کے مابین پیش آئے تصادم میں دونوجوانوں کے ہلاک ہونے کی واردات اتوار کی صبح پیش آئی ہے ۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت مارولی کے مقیم منوج نائک (18) اور راکشت شونے (19) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ دونوں منگلور جارہے تھے ۔ اچانک بس داہنی جانب مڑنے کی وجہ سے پیچھے سے آرہی بائک بس سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے دونوں راستے پر گرگئے اور بس کا پچھلا پہیہ ان دونوں کو روندتے ہوئے گذرگیا ۔ دونوں کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ زخموں کی تاب نہ لاکر منوج اور راکشت دونوں چل بسے ۔ بتایا جارہا ہے کہ منوج ایک نجی کمپنی میں کام کرتا تھا جبکہ اکشت آئی ٹی آئی کا طالب علم تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا