English   /   Kannada   /   Nawayathi

نفرت پھیلانے والی تقاریرکرنے والوں کے خلاف ہوگی سخت کارروائی ، جنوبی کنیرا کے ایس پی نے دیا انتباہ

share with us

بھٹکل 05؍فروری 2023(فکروخبرنیوز) جنوبی کنیرا کے ایس پی نے نفرت پھیلانے والی تقاریرکرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ ایس پی نے یہ قدم ضلع میں امن وامان کی بحالی کے پیشِ نظر اٹھایا ہے۔

ایس پی وکرم اماتھے نے  دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ آئندہ الیکشن کے مدنظر علاقہ میں امن وامان قائم رکھنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ ان کے مطابق نفرت بھری تقایر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا مانٹرنگ سیل کو مزید فعال بنایا جائے گا اور خاطیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے جس کے لیے سب ڈیویژن لیول پر بھی سوشیل میڈیا مانٹرنگ سیل قائم کیے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا