English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کے الزام میں طلبا پر مقدمہ

share with us

:05فروری2023(فکروخبر/ذرائع)کھلے عام مسلمانوں کے خلاف نفرتوں کا بازارگرم کرنے والوں پر اب ہندوستان میں کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے لیکن صرف اگر کوئی ہندوتوادی تنظیموں کی طرف سے کوئی الزامات لگائے جاتے ہیں تو فورا ہی مقدمے درج ہوجاتے ہیں  اب اتر پردیش کے سہارنپور میں ایک یونیورسٹی کے طلبہ کے خلاف پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے الزام میں  مقدمہ درج کیا گیا ہے  سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے حکم پر دو طلباء کو نامزد کرتے ہوئے مرزا پور پولیس نے نامعلوم طلباء کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو طالب علموں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔دراصل  یونیورسٹی کی ایک بس مرزا پور کوتوالی علاقے میں سیر پر جارہی تھی۔ اس بس کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس میں کچھ طلبانعرے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔جس پر ہندوتواتنظیموں نے کہہ دیا تھا کہ یہ تو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے ہیں

 لیکن اس حقیقت اب یہ بتائی جارہی ہے کہ طلبا تو اپنے ٹیچر کا نام لے کر ان کے لئے ذندہ باد کا نعرہ لگا رہے تھے ، ذاکر علی تیاگی نے اس علاقہ کے رکن اسمبلی کے حوالے سے لکھا ہے کہ وہ طلبا زید سر زندہ باد اور مونس سر زندہ باد کا نعرہ لگا رہے تھے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا