English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرنگیری میں بجرنگیوں کی غنڈہ گردی عروج پر

share with us

تازہ اطلاع کے مطابق اے این ایف کی جانب سے نکسل سمجھ کر قتل کیے جانے والے نوجوان کبیر کی لاش لانے کے لیے جب منگلور سے شرنگیری جارہے تھے توبجرنگ دل کے کچھ لوگوں نے پتھر ، خنجر اور ڈنڈوں سے پولیس کی موجود گی میں ان پر حملہ بول دیا حملہ میں جوکٹے کا مقیم سلام (25) سخت زخمی ہوگیا جس کو شہر کے ایک اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے ۔ سلام کے بیان کے مطابق تیس سے پینتیس حملہ آوروں کے ایک گروپ نے ان پر اچانک حملہ کردیا۔ محمد اسماعیل عرف مونو جو مقتول کبیر کا بھائی اس کو بھی بجرنگیوں نے اپنے ظلم کا نشانہ بنایا ۔ اس نے بتایا کہ ان کو شرنگیری کے اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔ اے این ایف کی جانب سے کبیر کو قتل کئے جانے پر برہم عوام نے بند کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے پولیس کی مزید فورس تعیینات کی گئی ہے ۔ملحوظ رہے کہ سنیچر کی رات کبیر کو سپرد خاک کیا گیا جس کے جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق یہ تعداد تقریباً دس ہزار تک پہنچی تھی ۔ کاٹے پلّا ، کرشنا پور اور آس پاس کے علاقے کے لوگوں نے اس موقع پر اپنا کاروبار بند رکھا ۔ علاقے کے ایم ایل اے محی الدین باوا کو لوگوں نے خوب سست سنائی ۔ ایم ایل اے لوگوں کو اطمینان دلایا ہے کہ یہ مسئلہ ڈی جی پی کے ساتھ ساتھ ریاست کے وزیر اعلیٰ تک بھی پہنچایا جائے گا اورمسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا