English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کی نئی عمارت کا افتتاح

share with us

بھٹکل 04؍ فروری 2023(فکروخبرنیوز) مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کی بچیوں کے حفظِ قرآن کے لیے مختص معروف شاخ مدرسۃ المحصنات کی نئی عمارت کا افتتاح بروز جمعرات بعد عصر مدرسہ کے نائب سرپرستِ مدرسہ مولانا محمد الیاس ندوی اوربھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کہ اس مدرسہ کا بھٹکل والوں پر اس ناحیہ سے بڑا احسان ہے کہ یہاں پر سب سے پہلے بچیوں کے حفظِ قرآن کا نظم شروع کیا اور اس کے بعد جامعات الصالحات میں اس نظم ہوا۔ مولانا نے مدرسہ کی خدمات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے اس کی ضروریات کی تکمیل کے لیے آگے آنے کی درخواست کی۔

جناب عتیق الرحمن صاحب منیری نے کہا کہ والد محترم الحاج محی الدین منیری صاحب کا اس مدرسہ سے بڑا گہرا تعلق تھا اور اسی تعلق کو ہم نے برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے ان کے نام سے موسوم ہال تعمیر کیا ہے۔

ایڈیٹر انچیف فکروخبر مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے کہا کہ اخلاص کے بغیر کام میں پختگی پیدا نہیں ہوتی ہے۔ قبولیت کے لیے اخلاص شرط ہے ، انہوں نے حضرت مولانا عبدالباری صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے مولانا مرحوم کے ساتھ اس مدرسہ میں آیا جنہیں اس مدرسہ سے خاص محبت اور لگاؤ تھی۔

ان کے علاوہ قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی ، ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا طلحہ ندوی ، مشہور تاجر جناب یونس قاضیا صاحب نے بھی اپنے تأثرات پیش کیے۔

مہتمم مدرسہ مولانا سعود صاحب ندوی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے تعاون کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اسٹیج پر ناظمِ مدرسہ محترم حافظ عبدالقادر ڈانگی ، صدرِ مدرسہ جناب محمد غوث بنگالی صاحب ، مولانا اسماعیل صاحب ندوی شیرور ، مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور دیگر موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا