English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ محمدیہ بیندور میں تکمیل حفظ قرآن و ثقافتی اجلاس

share with us

بھٹکل 03؍ فروری 2023(فکروخبرنیوز) مورخہ 10/ رجب المرجب 1444 ہجری مطابق 2 فروری 2023 بروز جمعرات بعد نماز عشاء جامعہ محمدیہ بیندور  کے احاطہ میں  حافظ ہونے والے 6 طلباء کے اعزاز میں  ایک جلسہ منعقد ہوا. جس میں مدرسہ کے  ننھے منے طلباء نے دلچسب ثقافتی پروگرام پیش کیے۔

مدرسہ کے روح رواں صدر جامعہ محمدیہ بیندور جناب سعدا ابوبکرباشاہ صاحب کوان کی طویل خدمات پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل و قاضی جماعت المسلمین بھٹکل و مولانا الیاس جاکٹی ندوی و جناب قاضیا یونس صاحب کے ہاتھوں شال پوشی کی گئی ۔اور تہنیت نامہ پیش کیا گیا۔ بھٹکل سے آئےہوئے مہمان علماء کرام کے خطابات ہوئے جس میں انہوں نے دینی تعلیم کی اہمیت و افادیت اور اس کے نظام کو مضبوط کرنے پر زور دیا ساتھ ہی ساتھ جامعہ محمدیہ بیندور کے کو مقامی طلباء کی تعداد میں اضافہ کرنے کی فکریں کرنے اور بیندور کے ہر گھر سے کم از کم ایک بچے کو دینی تعلیم کے لیے وقف کرنے کی ترغیب دی۔ اس پروگرام کی اصل کڑی تکمیل حفظ قرآن کا عمل قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطیبی ندوی نے انجام دیا۔ اس موقع پر کینرا خلیج مسلم کونسل کے صدر جناب یونس قا ضیا صاحب نے پروگرام میں شرکت پر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مدرسہ کی ترقی کے لیے دعا دی۔ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد آخیر تک موجود تھی۔ مفتی عبدالکریم ندوی کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا