English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنداپور :دھوکہ دہی معاملہ فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرگیا

share with us

بتایا جارہا ہے کہ روپیوں کے ایک معاملہ دو حساس قوموں کے نوجوان آپس میں بھڑ گئے اور اس معاملہ میں پردیپ ، سندیپ اور منجوناتھ پجاری نامی افراد زخمی ہوگئے اور ان کو کنداپور کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ زخمی افراد کی جانب سے پولس تھانے میں درج شکایت کے مطابق چند افراد نے ان کو کار سے باہر کھینچا اور بری طرح پٹائی کی ۔ جب کہ کنداپور پولیس تھانہ میں محی الدین نامی شخص نے کاؤنٹر کیس درج کیا ہے کہ اسی حملے کا بدلہ لینے کے لیے عبدالستار نامی نوجوان پر چند لوگوں نے اتوار کی شام اُس وقت حملہ کردیا جب وہ اپنا کام سے گھر لوٹ رہاتھا ۔ عبدالستار کو سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ عبدالستار کے مطابق پچیس افراد پر مشتمل ایک گروہ نے اس پر حملہ کیا اور اس کے پاس موجود دو ہزار روپئے نقدی اور ایک موبائل فون بھی لوٹ لیا ۔ کنداپور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس معاملہ میں بھی کاؤنٹر کیس درج کرلئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا