English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں فارغین کے اعزاز میں سجی الوداعی تقریب ، شعبہ عالمیت سے پچاسی طلبہ ہورہے ہیں فارغ

share with us

بھٹکل: یکم فروری 2023(فکروخبرنیوز)  جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے شعبہ عا  لمیت سے امسال پچاسی طلبہ فراغت حاصل کررہے ہیں۔ ان کے اعزاز میں ایک جلسہ منعقد کی کیا گیا ہے جس کی پہلی نشست آج بعد عصر اور دوسری نشست بعد عشاء منعقد کی گئی، ان شاء اللہ اس کی تیسری نشست کل صبح ساڑھے نو بجے منعقد کی جائے گی۔ 
عا  لمیت سے فراغت پانے والے طلبہ اپنی تعلیمی روداد کے دوران غم اور خوشی کی ملی جلی کیفیات بیان کررہے ہیں اور اپنے رب کے حضور سجدہئ شکر بجالارہے ہیں۔ اسی طرح اپنے والدین، مشفق اساتذہ اور ان تمام احباب کو یاد کررہے ہیں جنہوں نے اس تعلیمی سفر کے دوران انہیں محبت کی نگاہ سے دیکھا اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔فارغین اپنے مادرِ علمی کی اس درودیوار اور شجر وحجر کے درمیان بیتے لمحات کا ایک ایک پل یاد رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کررہے ہیں۔ 
بعد عشاء منعقدہ نشست میں اسٹیج پر صدرِ جامعہ مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی، ناظمِ جامعہ مولانا محمد طلحہ ندوی اور سابق استاد حافظ کبیرالدین صاحب موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا