English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں ستونوں والے فلائی اوور کی کیوں ہے ضرورت؟

share with us

بھٹکل 30؍ جنوری 2023(فکروخبرنیوز) بھٹکل سے گذرنے والی اہم شاہراہ 66 کا توسیعی کام مدتوں سے ٹھپ پڑا ہوا ہے۔ بھٹکل تعلقہ ہائے وے ڈیولپمنٹ کمیٹی کے مطابق یہاں کی عوام نے ہمیشہ افسران کا تعاون کیا ہے لیکن اس کے باوجود عوام کے مطالبات پورے نہیں کیے جارہے ہیں۔ شمس الدین سرکل پر فلائی اوور کی تعمیر کے لیے جاں توڑ کوششیں کی گئیں لیکن یہاں ریمپ تعمیر کیے جانے کی خبر نے سبھوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ ستونوں والے فلائی اوور کا پرپوزل یہاں کی ٹریفک کو دیکھتے ہوئے افسران نے پیش کیا گیا تھا اس کا نقشہ دکھا کر یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ یہاں فلائی اوور تعمیر ہوگا جس کے بعد عوام نے بھی اطمینان کی سانس لی۔ انہوں نے فلائی اوور کے فیصلہ کی پوری طرح حمایت کی کہ یہ فیصلے عوام کی بہبودی کے لیے کیے جارہے ہیں لیکن اچانک ستونوں والے فلائی اوور کے بجائے ریمپ کی خبر نے سبھوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔ ریمپ تعمیر ہونے کی صورت میں لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات انہیں اپنی آنکھوں کے سامنے دکھائی دینے لگیں۔ دوبارہ ڈیولپمنٹ کمیٹی نے میٹنگ بلا کر اس کی مخالفت کا فیصلہ کیا۔ ان سب کوششوں اور عوام کی جانب سے افسران کا تعاون کیے جانے کے باوجود یہاں کی عوام کے مطالبات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اب ریمپ تعمیر کیے جانے کے فیصلے کو بھی بدل کر سیدھے سڑک تعمیر کیے جانے کی خبریں آرہی ہیں۔

بھٹکل میں ستونوں والے فلائی اوور کی کیوں ہے ضرورت ہے؟

اترکنڑا میں سب سے زیادہ سڑک حادثات بھٹکل میں پیش آتے ہیں۔ تقریباً چار کلومیٹر یہاں اہم شاہراہ گذرتی ہیں اور شہر کے بیچوں بیچ سے اہم شاہراہ واقع ہونے کی وجہ سے شہر دو حصوں میں گویا بٹ کر رہ گیا ہے۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے ہائے وے کراس کرنا پڑتا ہے۔ یہاں دو پہیہ سواریوں کی بھی کثرت ہے۔ ضلع کے دیگر تعلقوں کے مقابلہ میں ٹرافک زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا ہے۔ اب سرکل پر جہاں بندر روڈ اور ساگر روڈ کی بھی سواریاں گذرنے کے لیے جگہ ہونی چاہیے سیدھے سڑک تعمیر کی جائے گی تو پھر ٹرافک سگنل لازمی ہوگا اوریہاں کی عوام کو ایک نئی چیز کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے وہ عادی نہںی ہے۔ ستونوں والے فلائی اوور کی ضرورت اس وجہ سے ہے کہ شمس الدین سرکل پر ریمپ تعمیر ہونے کی صورت میں شہر دو حصوں میں تقسیم ہونا طئے ہے اور سڑک کے ایک طرف سے دوسری طرف جانے کے لیے یا تو انڈر پاس کا استعمال کرے گا جہاں پہلے ہی ٹرافک ہوگا یا پھر لمبا چکر کاٹنا پڑے گا ۔ اب جبکہ سیدھے سڑک تعمیر کیے جانے کی خبر سننے آرہی ہیں تو اس صورت میں عوام جن مشکلات کا سامنا کرے گی وہ سوچ کر ہی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا