English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں کتاب میلہ کی تیاریاں زوروں پر جاری : پریس کانفرنس میں ذمہ داران نے بیان کیا میلہ کا یہ مقصد

share with us

بھٹکل30؍ جنوری 2023(فکروخبرنیوم) بھٹکل میں پہلی مرتبہ پھول کی جانب سے منعقد ہونے والے کتاب میلے کی تیاریاں  زوروں پر جاری ہیں ۔ یہ کتاب میلہ 3 فروری سے 9 فروری تک تعلقہ اسٹیڈیم (وائی ایم ایس اے گراؤنڈ)  پر منعقد ہوگا۔

آج پریس کانفرنس میں ذمہ داران اس کتاب میلے کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بچوں کو کتابوں کی دنیا میں واپس لانا چاہتے ہیں۔

ماہنامہ پھول کے مدیر اعلیٰ مولانا سمعان ندوی نے کہا کہ اس دور میں بچے موبائیل اور اس طرح کی دیگر چیزوں میں پڑکرکتابوں کی دنیا سے دور ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے اندر موجود صلاحیتیں ابھر نہیں پارہی ہیں۔ بچوں کی سائیکلوجی کو سمجھتے ہوئے ان پر محنت کی جائے تو ان میں موجود صلاحیتیں ابھر کر سامنے آجائیں گی۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں پر بغیر کسی دباؤ کے انہیں قریب کیا جائے۔ جس کے لیے ہم کھیل کود کے ذریعہ بھی بچوں کو قریب کرکے ان پر محنت کررہے ہیں۔

ماہنامہ پھول کے مدیر مولانا عبداللہ ندوی نے کہا کہ قریبی دور میں نہ صرف بھٹکل بلکہ کرناٹک اور ملکی سطح پر بھی بچوں کے لیے کوئی میلہ منعقد نہیں ہوا ہے۔ ہم اس سوچ کو بدلنے کی کوشش کررہے ہیں کہ بچے پڑھتے نہیں ۔ آج بھی بچے پڑھتے ہیں لیکن ان کے لیے ان کے مزاج کی کتابیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کتاب کی میلہ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس میلہ میں ہندوستان بھر سے 50 پبلشرز آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے ہر دن اسٹیج شو رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑی اکیڈمیوں کے ذمہ داران ، حکومتی پیمانے پر اردو کے لیے خدمت کرنے والے اور ہندوستان گیر پیمانے پر جنہوں نے اردو اور بچوں کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے والے  بھی اس کتاب میلے میں تشریف لائیں گے۔ اس میلہ میں کھیل کے لیے ایک شعبہ رہے گا ، دو سو سے زائد کتابوں کی خریداری پر بچوں کو ایک ٹوکن دیا جائے جو میلہ میں موجود کھیل شعبے میں استعمال کیا جاسکے گا۔ مدیر پھول نے بتایا کہ مختلف علوم و فنون پر گونگے اور بہرے افراد کے کارنامے اور ان کے علم سیکھنے کے طریقوں سے بھی بچوں کو واقف کرایا جائے گا۔

اس موقع پر مولانا میراں معظم ندوی اور مولانا سعود شنگیٹی ندوی بھی موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا