English   /   Kannada   /   Nawayathi

دوبسوں کا آپس میں بھیانک تصادم (مزید اہم خبریں )

share with us

ذرائع کے مطابق کے ایس آرٹی سی بس تیز رفتاری کے ساتھ غلط سمت سیایک دوسری سواری کو اوور ٹیک کررہی تھی کہ سامنے سے آرہی پرائیوٹ بس سے ٹکراگئی ۔کے ایس آرٹی سی بس کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ پرائیوٹ بس کا ڈرائیور سخت زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ۔ دیگر زخمی افراد کومکّا کے سری نواس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ ملکی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 


ہیرگا میں ایک شخص کا وحشیانہ قتل :قاتل فرار 

اڈپی 19؍ اپریل (فکروخبرنیوز) پینسٹھ سالہ شخص کا وحشیانہ طریقہ سے قتل کرنے کی واردات پرکالا گاؤں کے قریب ہیرگا علاقے میں کل جمعہ کی صبح پیش آئی ہے ۔ مہلوک کے دور کے رشتہ دار اور ان کے جان پہچان والوں نے اس طرح کا بیان دیا ہے ۔ مقتول کی شناخت سریدھر شیٹی (65) کی حیثیت سے کرلی ہے گئی ہے۔ پرشانت شیٹی ، گونوکار شیٹی اور اشوک شیٹی جو کہ اس کے رشتہ دار ہیں ان پر قتل کاشبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ان تینوں کا نام لے کر مقتول کی بیوی نے الزام عائد کیاقتل کے پیچھے انہی تینوں کا ہاتھ ہے ۔تفصیلات کے مطابق مارتھا کڑی میں سورنا ندی سے ریت نکالنے کے اور ملکیت کی ایک زمین کو لے کر ان افراد کے مابین عداوت تھی اور گذشتہ کئی دنوں سے یہ معاملہ حل نہیں ہوپایا تھااور بار بار تو تو میں میں ہوا کرتی تھی۔مقتول کی بیوی لیلاوتی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر کے قتل کی خبر ملتے ہی وہ اپنے بیٹی جیوتی کے ساتھ ماتھاکڑی پہنچی جہاں اس کا شوہر سخت زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا اس نے بتایا کہ پرشانت شیٹی کا نام اس کے شوہر نے لیا اور اس کے آدھے گھنٹے بعد اس کی موت واقع ہوگئی ۔ قاتل فرار ہیں اور منی پال پولیس نے ان کو گرفتار کرنے کے لیے جا ل بچھادیا ہے ۔ 


دو بھائی ندی میں ڈوب کر ہلاک 

مڈی کیری19؍ اپریل (فکروخبرنیوز) دوبھائی بیلکی ندی میں تیراکی کے دوران ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات منگل کی شام سنتی کوپا میں پیش آئی ہے ۔ مہلوک کی شناخت بنگلور کے ڈاکٹر اکھل کٹّپّا (32) اور ممبئی کے اشواتھ ایّپّا (29) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ دونوں بھائی اپنے آبائی گاؤں مڈیکری میں پولنگ کے لیے آئے ہوئے تھے۔ ووٹنگ کے بعد چیٹّالی میں مقیم اپنے دادی کے یہاں چلے گئے ۔جہاں کچھ دوستوں کے ساتھ تیراکی کے لیے پہنچے ۔ دورانِ تیراکی جب اکھل ڈوبنے لگا تو اس کو بچانے کے لیے اشواتھ ایّپّا نے بھی پانی میں چھلانگ لگادی اور دونوں ڈوب گئے ۔ سانتی کوپّا پولیس تھانہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا