English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل نیشنل ہائی توسیعی مرحلہ میں اک اورموڑ! کیا سرکل پر تعمیر نہیں ہوگا فلائی اوور؟

share with us

بھٹکل 29؍ جنوری 2023(فکروخبرنیوز) بھٹکل نیشنل ہائے وے توسیعی مرحلہ میں آئے دن نیا موڑ آرہا ہے۔ پہلے مرحلہ میں 60 میٹر سے 45 میٹر عوام کی مانگ پر کیا گیا لیکن اس کے بعد جو کچھ تبدیلیاں لائی جارہی ہیں اس سے یہاں کی عوام خوش نظر نہیں آرہی ہے۔ افسران کے بدلتے رویّوں پر کئی سوالات کھڑے کیے جارہے ہیں۔ اس درمیان بھٹکل کو نظر انداز کرنے کی وجوہات بھی سامنے لانے کی مانگ زور پکڑتی جارہی ہے۔

بھٹکل تعلقہ نیشنل ہائے وے ڈیولپمنٹ کمیٹی کی اس سلسلہ میں کئی میٹنگیں ہوچکی ہیں ، ذمہ داران کے مطابق چند چیزوں کو انہوں نے مان لیا اور چند کو انہوں نے رد کردیا۔ بھٹکل میں سب سے بڑا مسئلہ شمس الدین سرکل کا تھا۔ ٹرافک کو دیکھتے ہوئے خود افسران نے مطالبہ کیا تھا کہ اس سرکل پر ایک فلائی اوور تعمیر ہونا چاہیے اور اس سلسلہ میں کوشش کرتے ہوئے ہائے وے کے نزدیک واقع اراضی مالکان کو مدعو کرکے انہیں سمجھایا گیا تھا جس پر انہوں نے اراضی تحویل میں دینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی ، اس وقت پلر بیس فلائی اوور کا نقشہ بھی دکھایا تھا لیکن کوویڈ کے بعد کے حالات کے بعد افسران کی طرف سے بھی نقشے بھی بدلے گئے ۔ اب سننے میں آرہا ہے کہ شمس الدین سرکل پر فلائی اوور تعمیر نہیں ہوگا لیکن اس خبر کی تصدیق ہونی ابھی باقی ہے۔

بھٹکل تعلقہ نیشنل ہائے وے ڈیولپمنٹ کی آئی بی میں منعقدہ آج کی میٹنگ میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ ہائے وے کا تعمیری کام کرنے والی کمپنی آئی آر بی کو 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مل چکی ہے جس کے بعد یہاں وہ کچھ بھی کام نہیں کرسکیں گے۔ اب ان کے سامنے کام ختم ہونے کا بوجھ سوار ہے۔ جب شمس الدین سرکل پر فلائی اوور تعمیر نہ ہونے کی خبروں کے درمیان ہمارے مطالبات کیا ہونے چاہیے؟ ان حالات میں جبکہ فلائی اوور بننے کا کوئی راستہ نظر آرہا ہے تو سرکل پر سگنل لازمی کردیا جائے ، اس کے بعد سرکاری بس اڈے جانے کے لیے بھی ہائے وے سے راستہ دیا جائے ، چونکہ دن میں ڈھائی سو سے زائد بسیں آتی جاتی ہیں اور یہ بسیں سرویس روڈ پر آگئیں تو پھر وہاں ٹرافک جام ہونا یقینی بات ہے۔ اس کے علاوہ سرکل میں ایک جانب سے دوسری جانب جانے کے لیے اوور بریج بھی ہونا چاہیے۔

فلائی اوور کے تعمیر نہ ہونے کی صورت میں کیا کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہماری آئندہ نسل کو اس سے کیا نقصانات ہونے والے ہیں اس سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔

اب آئی آر بی کمپنی کے ساتھ ساتھ افسران کی میٹنگ ہونی باقی ہے جس میں بھی مسائل کو سامنے لایا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا