English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد فاطمہ عبداللہ العطار میں شبینہ مکتب کے طلباء نے پیش کیا ثقافتی پروگرام

share with us

بھٹکل 29؍ جنوری 2023(فکروخبرنیوز) کل بروز سنیچر مؤرخہ 28 جنوری2023  بعد نماز عشاء مسجد فاطمہ عبداللہ العطار مولانا عبدالباری کالونی میں شبینہ مکتب کے طلباء کا ایک دلچسپ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ننھے منے طلباء نے( قرأت ،  حمد ،  نعت ،  تقریر ،  نظم ،  ترانہ وغیرہ) مختصر مگر  دلچسپ پروگرام پیش کیا۔

جلسے کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے مسجد کے ذمہ دار مولانا اظہر برماور نے حاضرین کا پرتپاک استقبال کیا اور اہل محلہ سے مسجد کے کاموں اور شبینہ مکتب کے سلسلے میں تعاون کی اپیل کی ۔

مہمان خصوصی کے طور پر  جماعت المسلمین کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حسین جوکاکو ندوی ، جناب ضرار صاحب سدی باپا ، محلہ اور مسجد کے ذمہ دار مولانا افضل صاحب شاہ بندری شریک تھے تمام مہمانوں نے بڑی خوشی کا اظہار کیا اور اہل محلہ کو مبارکبادی دی اور آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کرتے رہنے اور اپنے فرزندوں کو شبینہ مکتب سے جڑے رکھنے کی تاکید کی ۔

آخیر میں ایک ماہ تک مکمل حاضری ، موبائل فون نہ دیکھنے والے, فجر کی نماز باجماعت ادا کرنے والے ، اور عصر وعشاء بعد تعلیم میں پابندی کرنے ، مسجد میں بات نہ کرنے والے طلبہ کے مابین انعامات بھی تقسیم کیے گیے۔

دعائیہ کلمات پر جلسہ کا اختتام ہوا۔ حاضرین  کے لیے عشائیہ کا بھی نظم کیا گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا