English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : مسجد طلحہ بن عبیداللہ کے شبینہ مکتب کی جانب سے منعقد کیا گیا طلبہ وطالبات کا پروگرام

share with us

بھٹکل:27؍جنوری2023(فکروخبرنیوز)  مسجد طلحہ بن عبیداللہ کے زیر اہتمام چلنے والے شبینہ مکتب کے طلبہ وطالبات کا پروگرام بروز منگل بعد عشاء منعقد کیا گیا جس میں شبینہ مکتب میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں نے بڑے ہی اچھے انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ قرأت ، حمد ، نعت اور نظموں کو خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہوئے حاضرین کا دل موہ لیا تو دوسری طرف مکالموں اور دیگر پروگرامات کے ذریعہ حاضرین کی دلچسپی کو برقرار رکھا اور اس کے ذریعہ دینی بیداری پیدا کرنے اور دین سے محبت اور لگاؤ قائم رکھنے کا خاموش پیغام دیا۔

بچوں کے اس پروگرام کو حاضرین نے پسند کیا اور ان کی ہمت افزائی کی۔

محلہ کے ذمہ دار مولانا مظفر لونگی ندوی نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب انتظامیہ نے اس مرتبہ تعلیم پر مور دینے کے لیے مختلف عزائم کا اظہار کیا ہے اور اسی کے مطابق کام کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

اس دوران طالبات کے لیے خصوصی طور پر شبینہ مکتب کے لیے اپنی مکان دینے والے جناب عبداللطیف تونسے کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی گئی۔

شبینہ مکاتب کے اساتذہ میں مولانا ایاد ندوی ، مولانا عبیداللہ ندوی اور مسجد کے امام مولانا صادق کاکو اورمولانا عبدالمعین ہیجب اور دیگر نے پروگرام کو کامیاب کے لیے اپنی انتھک کوششیں صرف کیں۔

مہمانِ خصوصی مولانا محمد انصار ندوی نے دینی تعلیم کی اہمیت وضرورت پر خطاب کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی زور دیا اور سرپرستوں سے درخواست کی کہ وہ اس سلسلہ میں کوتاہی اور غفلت سے کام نہ لیں۔

آخر میں طلبہ وطالبات کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے۔ دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا