English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں دستوری حقوق وفرائض کے موضوع پر پینل ڈسکشن کا انعقاد

share with us


بھٹکل:27؍جنوری2023(فکروخبرنیوز) یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے 26 جنوری بعد عشاء رابطہ ہال میں مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے دستوری حقوق اور اس کے فرائض کے موضوع پر پینل ڈسکشن اور کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

مہمان خصوصی کے طور پر شرکت فرما سکریٹری کرناٹک جماعت اسلامی ہند اکبر علی اُڈپی نے کہا کہ اس ملک کی آزادی کے لیے مسلمانوں سے سب سے زیادہ قربانی دی ، مسلمانوں کو خوف زدہ اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنے حقوق کے لیے حق انصاف کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے تاریخ کی روشنی میں کہا کہ مختلف حالات میں ملک کے حالات مختلف رہے اور ہر زمانے میں مسلمان ڈٹے رہے۔ لہذا آٹھ دس سال کی حکومت سے مسلمانوں کو خوف نہیں کھانا چاہیے۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دستور ساز کمیٹی کے 296 ارکان میں کئی مسلمان تھے اور ملک میں ایک دستور قائم ہے جس کے مطابق ہی حکومت کی جائے گی۔ انہوں نے مسلمانوں کو ان کے اصل دستور کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس دستور میں کسی بھی طرح کی کوئی کمی بیشی نہیں ہوتی ہے ، جس میں دنیا اور دونوں جہانوں کی کامیابی پنہاں ہے اور اسی کامیابی کی طرف لوگوں کو بلانے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل مولانا عبدالرحمن سیاف ندوی نے استقبالیہ کلمات پیش کئے، جنرل سکریٹری مجلس اصلاح وتنظیم جناب عبدالرقیب ایم جے نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔
دوسرے مرحلے میں ڈاکٹر محمد حنیف شباب کی نگرانی میں دستور کے فرائض اور حقوق پر پینل ڈسکشن ہوا۔ جس میں شہر کے ماہر تعلیم و قانون محمد یسین محتشم، مشہور وکیل عمران لنکا، سہیل مجاور اور صحافی و شاعر مولانا سید سالک ندوی نے بطور پینلسٹ کے طورپر شرکت کرتے ہوئے دستور کے تحت تعلیمی ، مذہبی،  رائے اظہار کی آزادی اور صحافت کا رول جیسے اہم موضوعات پر اظہارخیال کیا۔ آخری مرحلے میں دستور پر مبنی ایک آن لائن کوئز کا مقابلہ منعقد ہوا۔ جیت حاصل کرنیوالوں کو انعام دیاگیا تو نگراں کار، پینلسٹ اور مہمان خصوصی کو میمونٹو پیش کیاگیا۔

تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے صدارتی خطاب کیا۔ عتیق الرحمن شاہ بندری نے  نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی اور محمد یونس قاضیا اور دیگر موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا