English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے جناب عتیق الرحمن منیری کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض

share with us
bhatkal, atique muneri, bhatkal muslim khaleej council,

بھٹکل 28؍ جنوری 2023(فکروخبرنیوز) مشہور تاجر جناب عتیق الرحمن منیری کو بھارت ورچول یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔

جناب عتیق الرحمن منیری بانی جامعہ اسلامیہ بھٹکل محترم جناب الحاج محی الدین منیری صاحب کے سب سے چھوٹے فرزند ہے جو اپنے والد کی طرح تعلیمی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

موصوف بھٹکل سے تعلق رکھنے والے بیرونِ ہند کی جماعتوں پر مشتمل متحدہ پلیٹ فارم بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل ہیں اور معروف سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اور سماجی اداروں میں وہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران دبئی میں پھنسے بھٹکل واطراف سمیت کرناٹک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہندوستان روانہ کرنے کے لیے انتھک کوششیں کی تھیں ۔ بالآخر چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ ان افراد کو اپنے آبائی وطن پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا گیا تھا۔

فکروخبر بھٹکل جناب عتیق الرحمن منیری کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا