English   /   Kannada   /   Nawayathi

درخت سے الٹا لٹکا کر چور کو مارنے کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

share with us

ہاسن 28 جنوری 2023(فکروخبرنیوز/ ذرائع) کرناٹک پولیس نے ضلع میں چور کو پیٹنے اور الٹا لٹکانے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کٹاواڑہ گاؤں کا مقیم منجو تعلقہ کے بیلور میں ایک باغ سے کافی کے بیج چوری کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ملزم نے اس شخص کو پکڑنے کے بعد اس کے ہاتھ پیر باندھ کر رات بھر مار پیٹ کی۔

پولیس نے چور کو مارنے اور پیٹنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت کے پی راگھویندر، بیلور گاؤں سے کے پی اومیشا، ملیگنورو گاؤں سے کیرتی، ڈونامانے کے سیموئیل اور کٹوارا گاؤں کے نوین راج کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ چور کو پکڑنے کے بعد اگلی صبح انہوں نے اسے رسی کے ذریعہ ایک درخت سے الٹا لٹکا دیا اور اسے لاٹھی ڈنڈوں سے بری طرح زدوکوب کیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور چور کو بچا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہاسن کے ایس پی ہری رام شنکر نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے سلسلے میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا