English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سمیت ریاست بھر میں پرامن پولنگ

share with us

دن بھر ہوئی پولنگ پرامن رہی اور کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ سامنے نہیں آیا جب کہ یاد گیر میں پولس اور مقامی افراد کے مابین معمولی سی جھڑپ ہوئی۔ گدگ میں برسات نے کچھ دیر لئے عوام کو گھر میں روکے رکھا، اترکنڑاا پارلیمانی حلقہ کے کانگریس کے امیدوار پرشانت دیش پانڈے نے اپنی فیملی کے ساتھ اپنا حق رائے استعمال کیا وہیں بی جے پی کے امیدوار آنندکمار ہیگڈے نے سرسی میں اپنا ووٹ ڈالا ۔ رام نگر کے بڈدی علاقے میں عام آدمی پارٹی کارکنا اور کانگریس کارکنان کے مابین معمولی سی جھڑپ ہوئی جس کو پولس نے فوری ختم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بنگلور بیاٹرایانا پور ا میں ووٹنگ مشین خراب ہونے کی وجہ سے بھی حق رائے دہندگان کو تکلیف ہوئی قریب ایک گھنٹے تک دھوپ میں تپنا پڑا۔ سیاسی تبصرہ نگاروں کا ماننا ہے کہ کرناٹک میں اس بار بھی ہاتھ کا جادو چل گیا ہے اور اکثر ووٹ اسی پارٹی کے جھولی میں گئے ہیں ، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ جہاں ریاست بھر میں بڑی بڑی سیاسی، فلمی، تجارتی شخصیتوں نے ووٹ ڈالا وہیں شہربھٹکل کے مجلسِ اصلاح وتنظیم کے ذمہ داروں کے علاوہ ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ دوسری طرف موجودہ ایم ایل اے جناب منکال وئیدنا نے مرڈیشور میں اپنا ووٹ ڈالا ۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ شہر کے تمام اسپورٹس سینٹروں نے تنظیم کی سرپرستی میں ووٹنگ کے سلسلہ میں خوب تعاون کیا ۔شام سات بجے انتخابی عملہ نے ووٹنگ مشین سدیندرا کالج میں پہنچائی جہاں اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی موجودگی میں جائزہ لینے کے بعد ضلع ہیڈ کوارٹربھیجے جانے کے لیے تیاریاں مکمل کردی ہیں ۔ اس موقع پر ایس پی وغیرہ موجود تھے ۔ملحوظ رہے کہ آج ریاست بھر کے مختلف علاقوں میں جملہ 6افراد ہلاک ہوئے ہیں جس میں دو عمر رسیدہ خواتین شامل ہیں، ان میں سے چار ووٹرس تھے جو حق رائے دہی کا استعمال کرکے واپسی میں حرکتِ قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہلاک ہوئے جب کہ دو انتخابی عملہ تھا جو دورانِ ڈیوٹی مذکورہ مرض کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا