English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کانگریس کو کیوں ہے راہل گاندھی کی یاترا ختم ہونے کا بے صبری سے انتظار

share with us

:26 جنوری2023(فکروخبر/ذرائع)اس وقت راہل گاندھی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں مصروف ہیں، لیکن 30 جنوری کو سری نگر میں یہ یاترا اپنی منزل تک پہنچ جائے گی اور مہینوں سے جاری اس یاترا کا باضابطہ اختتام ہوگا۔ کرناٹک کانگریس کو ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ختم ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے، کیونکہ اس کے بعد راہل گاندھی کرناٹک پہنچنے والے ہیں۔ کرناٹک میں راہل گاندھی کے استقبال کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راہل گاندھی کرناٹک اسمبلی انتخاب میں سرگرم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی وجہ سے راہل گاندھی گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخاب کو زیادہ وقت نہیں دے پائے تھے، لیکن کرناٹک اسمبلی انتخاب میں وہ اپنا پورا وقت دے سکتے ہیں۔ کرناٹک کانگریس کے کارگزار صدر سلیم احمد کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے راہل جی سے جاری ’پرجادھونی یاترا‘ کے آخری مرحلہ کے دوران مہم کی قیادت کرنے کی گزارش کی ہے اور وہ متفق ہو گئے ہیں۔‘‘

راہل گاندھی کو لے کر کانگریس کا کہنا ہے کہ وہ کرناٹک میں انتخابی تشہیر ختم ہونے تک ہر ماہ میں کم از کم تین بار ریاست کا دورہ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی، مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا جیسے قومی لیڈران انتخابی ریاست میں اکثر ہر دوسرے ہفتے دورہ یا ریلی کرتے رہے ہیں، کچھ ایسا ہی منصوبہ اب کانگریس بھی بنانے والی ہے۔ کانگریس کا ماننا ہے کہ راہل گاندھی کی مہم کچھ حد تک منفی ماحول کا مقابلہ کرے گا اور پارٹی کے انتخابی امکانات کو مضبوط کرے گا۔

واضح رہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے حال ہی میں ریاست کا دورہ کیا تھا اور ایک خاتون سمیلن کو خطاب بھی کیا تھا۔ اب راہل گاندھی کی آمد کے لیے بنیاد تیار کرنے کے لیے کرناٹک کانگریس یونٹ نے پہلے ہی کئی سرگرمیوں کا خاکہ تیار کر لیا ہے۔ راہل گاندھی کے کرناتک پہنچنے سے پہلے امیدواروں کے انتخاب کا عمل بھی پورا کرنے کا ہدف ہے۔ کرناٹک کانگریس کی ریاستی یونٹ کو ٹکٹ کے لیے تقریباً 1400 درخواستیں ملی ہیں۔ ممکنہ امیدواروں کی پہلی فہرست تیار کرنے کے لیے ریاستی الیکٹورل کمیٹی (پی ای سی) کی میٹنگ 3 فروری کو ہوگی۔ یہ فہرست اسکریننگ کمیٹی کو بھیجی جائے گی جو کہ ایک شارٹ لسٹ تیار کرے گی اور اسے مرکزی الیکٹورل کمیٹی (سی ای سی) کو بھیجے گی۔ یہی کمیٹی امیدواروں سے متعلق آخری فیصلہ کرے گی۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ کرناٹک کانگریس کمیٹی جنوری ماہ کے آخر تک اسکریننگ کمیٹی تشکیل دے گی۔ یہ پورا عمل فروری کے وسط تک پورا ہو سکتا ہے۔ توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ کرناٹک کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار اور حزب مخالف لیڈر سدارمیا 3 فروری سے چل رہی ’پرجادھونی یاترا‘ میں الگ الگ بس ریلیوں کی قیادت کریں گے۔ سدارمیا بیدر میں بسوکلیان سے اپنا سفر شروع کریں گے اور شمالی کرناٹک کا احاطہ کریں گے۔ دوسری طرف شیوکمار کولار میں کرودومالے گنپتی مندر سے اپنی مہم شروع کریں گے اور جنوبی کرناٹک کا احاطہ کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا