English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقتدار میں آنے پر وعدے پورے نہ ہوئے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ کانگریس لیڈر سدارامیا نے کہی بڑی بات  

share with us

ہاسن : 24؍ جنوری 2023(فکروخبرنیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا نے دعویٰ کیا کہ وہ اور ان کی پارٹی کے قائدین سیاست سے سبکدوش ہوجائیں گے اور گھر چلے جائیں گے، اگر وہ کرناٹک میں مئی تک اسمبلی انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے پرلوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر پاتے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ ان کی پارٹی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی، چاہے یہ مشکل کیوں نہ ہو۔

سدارامیا نے کہا کہ اگر ہم اقتدار میں آئے تو ہم 10 کلو چاول دیں گے، ہم نے پہلے ہی 200 یونٹ مفت بجلی اور خواتین کی زیرقیادت گھرانوں کو 2000 روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ آپ کو ہم پر بھروسہ ہے، یہ جتنا بھی مشکل ہو، ہم  ہمارا وعدہ پورا کریں گے۔

کانگریس کے جاری "پرجا دوانی یاترے" کے ایک حصے کے طور پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اگر ہم پورا نہیں کر سکے، تو ہم سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے اور گھر چلے جائیں گے۔" کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو خط غربت سے نیچے رہنے والے خاندانوں کو 10 کلو چاول مفت ملے گا۔

سدارامیا کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے میسور میں وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا کہ سیاسی ریٹائرمنٹ کی ایسی صورتحال یقیناً قائد حزب اختلاف کے لیے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ (سدارامیا) وہ شخص ہیں جو وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، وہ ESCOMs (بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں) کی صورت حال سے واقف ہیں، ان کے دور میں ان کی صورت حال خراب ہو گئی تھی۔ ہمارے اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے براہ راست 8,000 کروڑ روپے لگائے۔ تقریباً 13,000 کروڑ روپے کے قرض کے ضامن ہیں- ہم نے انہیں بچایا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں کوئی خلل نہ پڑے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جب ایسی صورت حال ہے، اگر کانگریس کسی ایسے کام کو نافذ کرنے کا وعدہ کر رہی ہے جو نہیں کیا جا سکتا، تو یہ واضح ہے کہ وہ ہارنے کے خوف سے مایوسی سے ایسا کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا