English   /   Kannada   /   Nawayathi

پرمود متھالک آزاد امیدوار کے طور پر کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اتریں گے

share with us

24؍ جنوری 2023(فکروخبرنیوز) سری رام سینا  کے سربراہ پرمود متالک نے پیر کو کہا کہ انہوں نے کرناٹک میں بدعنوانی کے خلاف اور ہندوتوا کے مقصد کے لیے کارکلا اسمبلی حلقہ سے آئندہ اسمبلی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متھالک کے مطابق میں نے کارکنان کے دباؤ میں کرکلا اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے ہی میں سات یا آٹھ بار حلقے کا سفر کر چکا ہوں، اور سب کی رائے ہے کہ متالک کو یہاں سے انتخاب لڑنا چاہیے کیونکہ وہاں ناانصافی ہوئی ہے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس لئے انتخاب لڑ رہے ہیں تاکہ وہ ہندوتوا کے مقصد اور بدعنوانی کے خلاف ایمانداری سے کام کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ’میرا مقابلہ ہندوؤں کو انصاف اور احترام دلانے کے مقصد سے ہوگا۔

گزشتہ نومبر میں متالک نے کہا تھا کہ ان کے ساتھ 25 ہندووادی، ہندوؤں کے تحفظ کے لیے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیں گے، جبکہ یہ الزام لگایا کہ ان کی حمایت سے اقتدار میں آنے والی بی جے پی انہیں اور ہندوتوا کے تحفظ میں ناکام رہی ہے۔ اڈپی ضلع کے کارکلا کی نمائندگی اب وی سنیل کمار (بی جے پی) کررہے ہیں، جو اب بسواراج بومائی کی قیادت والی کابینہ میں توانائی، کنڑ اور ثقافت کے وزیر ہیں۔ وہ اس حلقے سے تین بار نمائندگی کر چکے ہیں اور 2004، 2013 اور 2018 میں کامیاب ہوئے۔

اس سے پہلے کانگریس کا گڑھ تھا، سابق وزیر اعلی اور سابق مرکزی وزیر ایم ویرپا موئیلی نے 1972-1994 کے انتخابات میں چھ بار وہاں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ان کے بعد پارٹی کے ایچ گوپالا بھنڈاری نے 1999 اور 2008 کے انتخابات جیت کر دو بار اس سیٹ کی نمائندگی کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا