English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب مدھیہ پردیش کے اسکلوں میں پڑھائی جائی رامائن اور مہابھارت

share with us

 

:24 جنوری2023(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ عظیم شخصیات کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری اسکولوں میں مذہبی کتابیں پڑھائی جائینگی۔ یعنی مدھیہ پردیش کے سرکاری اسکولز میں اب گیتا اور رامائن بھی باضابطہ طور پر پڑھائی جائے گی۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس بات کا اعلان بھوپال میں منعقد ایک پروگرام کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری اسکولز میں ہمارے دھرم گرنتھوں کی تعلیم دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیتا کا لب لباب یا خلاصہ، رامائن، رام سیتو اور مہابھارت پڑھائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابل احترام شخصیتوں کی توہین باقابل بر داشت ہوگی، ہم بچوں کو ان گرنتھوں کی تعلیم دے کر انہیں اخلاق کے زیور سے آراستہ و پیراستہ کرینگے۔ وزیراعلی نے کہا کہ تعلیم کے تین مقاصد ہوتے ہیں۔ علم دینا، ہنر دینا اور شہریت کی قدریں دینا۔

وزیر اعلی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہماری ثقافت، روایت، فلسفہ حیات، عظیم شخصیات، روحانیت اور مذہب پر تنقید کرکے خوش ہوتے ہیں۔ ہمیں ایسے لوگوں پر ترس آتا ہے۔ وہ نہیں جانتے ہیں اس سے کہ ملک کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے۔ وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ عظیم شخصیات کی توہین اب برداشت نہیں کی جائیگی،اور ریاست کے سرکاری اسکولز میں رامائن مہابھارت کی تعلیم بھی دی جائیگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا