English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی رکن اسمبلی نے کالج کیمپس میں کی چوری !

share with us

پٹنہ:24 جنوری2023(فکروخبر/ذرائع) بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے نارکٹیا گنج سے رکن اسمبلی رشمی ورما کے خلاف چوری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی پر اپنے حامیوں کے ساتھ کالج کیمپس میں گھسنے اور اہم دستاویزات چرانے کا الزام ہے۔ کالج کے پرنسپل ابھے کانت تیواری نے شکارپور پولیس اسٹیشن میں ورما سمیت 25 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں تیواری نے دعویٰ کیا کہ وہ 17 جنوری کو ایک کیس کے لیے ایک وکیل سے ملنے پٹنہ گئے تھے اور انہوں نے اپنا چارج ایک دیگر فیکلٹی وویک پاٹھک کو سونپ دیا تھا۔ تیواری نے اپنی شکایت میں کہا ’’مجھے بتایا گیا کہ نارکٹیا گنج کی ایم ایل اے رشمی ورما کی قیادت میں لوگوں کا ایک گروپ کالج کیمپس میں داخل ہوا، چونکہ وہ بڑی تعداد میں تھے، وویک پاٹھک اپنی جان بچانے کے لیے کالج سے بھاگ گئے۔ ورما کے حامی ہر کمرے میں گھس گئے۔ انہوں نے الماریوں کے تالے توڑ دیئے اور قیمتی دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے۔‘‘

رابطہ کرنے پر رشمی ورما نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرنسپل ابھے کانت تیواری کے ساتھ کالج میں موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھے کانت مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں کیونکہ میں نے علاقہ میں متعدد ترقیاتی منصوبے نافذ کرائے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا