English   /   Kannada   /   Nawayathi

حیرت انگریز خبر :  بنگلورو میں فلائی اوور سے پھینکے گئے کرنسی نوٹ

share with us

بنگلورو، 24 جنوری 2023(فکروخبرنیوز) پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ بند کردئیے جانے کے بعد یہ خبریں سننے کو ملی تھیں کہ سڑکوں پر نوٹ پھینکے گئے لیکن بنگلورو کے کالاسیپالیہ علاقے میں آج پیش آئے ایک واقعہ نے سبھوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ایک شخص کو میسورو روڈ فلائی اوور سے منگل کو فلائی اوور سے ہندوستانی کرنسی نوٹوں کو پھینکتا دیکھا گا ہے۔

پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں میں سوار افراد حیرت زدہ رہ گئے اور جب انہوں نے دیکھا کہ 10 روپے کے کرنسی نوٹ ان کے قدموں پر گرنے لگے تو انہیں یقین نہیں آیا۔

اس کی وجہ سے ہجوم والے کالاسیپالیہ علاقے میں ایک بہت بڑا ہنگامہ کھڑا ہوا ۔ فلائی اوور کے دونوں اطراف سے کرنسی نوٹ پھینکے گئے۔

لوگ کرنسی نوٹ لینے کے لیے دیوانہ وار آگے بڑھے اور ٹریفک جام کر دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا