English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیراعظم مود پر بنی متنازعہ دستاویزی فلم کی حیدرآباد اور کیرلہ میں نمائش کی گئی !

share with us

مسلم مخالف فسادات اور خاص طور پر ۲۰۰۲ گجرات میں مسلم کش فسادات میں وزیراعظم مودی کے مبینہ کردارپر تیارکردہ بی بی سی کی متنازعہ دستاویزی فلم کی حیدرآباد اور کیرالہ کی یونیورسٹی کیمپس میں نمائش کی گئی  

یہ نمائش اسی دن کی گئی جب بھارت نے دستاویزی فلم کی نشریات کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ہدایت دی تھی کہ وہ دستاویزی فلم کی لنکس یا ویڈیوکلپس کو شیئر کرنے والوں پر کارروائی کرے۔ بی بی سی کی دستاویزی فلم "انڈیا : دی مودی کوئسچن" کی پہلی قسط کی متعدد ویڈیو کلپس یوٹیوب ویڈیوز والے 50 سے زیادہ ٹویٹس کو حکومت نے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

دریں اثنا، ہندوتوا عسکریت پسند گروپ آر ایس ایس کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کی حیدرآباد یونیورسٹی یونٹ نے احتجاج کیا اور یونیورسٹی کے رجسٹرار اور گچی بوولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، روزنامہ سیاست نے رپورٹ کیا۔

حیدرآباد یونیورسٹی میں ہفتہ کے روز درجنوں طلباء اسکریننگ میں شامل ہوئے جب کہ کیرالہ کے کوزی کوڈ ضلع میں منعقدہ اسکریننگ میں بہت سے کارکنوں اور نوجوان لیڈروں نے حصہ لیا۔

Fraternity Movement  ویلفیئر پارٹی  کی طلبا ونگ ہے اور سالیڈیرٹی یوتھ موومنٹ کیرالہ میں جماعت اسلامی ہند کا حصہ ہے۔

دو حصوں کی سیریز کی دستاویزی فلم کی پہلی قسط، جو 17 جنوری کو نشر ہوئی تھی 

اس دستاویزی فلم میں پہلی بار برطانیہ کی حکومت نے 2002 کی ہلاکت خیز نسل کشی کی رپورٹ کا انکشاف کیا ہے۔ 

دوسری قسط 24 جنوری کو نشر کی جائے گی۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اس دستاویزی فلم کو "پروپیگنڈا " قرار دے کر مسترد کر دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ فلم کا مقصد ایک "بدنام بیانیہ" کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں "تعصب"، "معروضیت کا فقدان"، اور "مسلسل نوآبادیاتی ذہنیت" "صاف نظر آتی ہے"۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا