English   /   Kannada   /   Nawayathi

امن کے لٹیروں کا ایک اور بھیانک ننگا ناچ

share with us

زخمی قمر جن کو نازک حالت میں یہاں شہر کے سرکاری اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا ، اس موقع پر فکروخبر کے نمائندے کو بیان دیتے ہوئے انہوں نے حملہ آوروں کی شناخت کی ہے، انہوں نے کئی سارے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ کام سے شرالی وینکٹاپور سے ہوکر اپنے بائیک میں لوٹ رہے تھے کہ کچھ لوگوں نے شرالی سے ہی کار پر پیچھا کرنا شروع کردیا ، اور یہاں اہم شاہراہ پر واقع ایک چائے کے دکان کے پاس ان کی بائیک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بائیک روک لی اور دو انجان چہرے جن کے ہاتھ میں تیز دھار ہتھیار تھے پے درپے حملے کرنے شروع کردئے، حملہ کو دیکھ کر انہوں نے بائیک روک کر بھاگنا شروع کیا اور پھر تنگن گنڈی کراس تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ کار پر سوار لوگوں کی شناخت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرے کلر کے سینٹرو کار میں ان کا پیچھا کیا گیا جس میں گیس ریاض نامی شخص ڈرائیونگ کررہا تھا اور سامنے کے سیٹ میں سمیع نامی شخص بیٹھا تھا جب کہ ویلڈنگ ناصر ،ریاض، ستار اور ٹائلس باشہ کے علاوہ دو نئے چہرے (انجان) افراد کار پر سوار تھے۔ حملہ کرنے والے بھی وہ دو انجان لوگ ہی تھے۔ملحوظ رہے کہ قمرالدین ملباری زخمی شخص شہر میں مچھلی لوڈنگ کی مزدوری کیا کرتے ہیں انہی کے بیان کے مطابق۔
اس واردات کے بعد عوام میں شہر کے پر امن حالات کو لے کر سخت تشویش پائی جارہی ہے، اس طرح کے حملوں کو لے کر جہاں کئی سارے شک وشبہات پیدا کئے جارہے ہیں وہیں یہ سوال بھی پیدا ہورہا ہے کہ بعض غنڈے اور بدمعاش کی فہرست میں آنے والے لوگ اپنے مفاد اور مطلب پرستی کے لیے پورے شہر کے امن کو غارت کئے دے رہے ہیں۔ٹھوس تحقیقات کرکے اصلیت لوگوں کے سامنے لانے کی جہاں عوام کی مانگ ہے وہیں بعض لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ شہر کو گینگ وار کی آگ میں جھونک رہے لوگوں کو قانون کی مدد لے کر تڑی پار کروایا جائے تاکہ شہر کا امن و سکون قائم و دائم رہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا