English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اور ہوناور تعلقہ کے پارلیمانی حلقہ میں جملہ 1,97,765رائے دہندگان

share with us

ان باتو ں کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر کورما راؤ نے آج شام ساڑھے چار بجے آئی بی میں منعقدہ ایک خصوصی نشست میں کیا جس میں سرکاری افسران سمیت سیاسی پارٹی لیڈران اور پولیس افسران موجود تھے ۔ اس موقع پر پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں تفصیلات فراہم کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جملہ 244پولنگ بوتھ میں ووٹنگ ہوگی ان میں سے 106ہوناور تعلقہ میں اور 138بھٹکل تعلقہ میں ۔ ایک سے ایک سوچھ تک ہوناور تعلقہ کے جب کہ 107سے 244تک بھٹکل تعلقہ کے پولنگ بوتھ نمبر ہوں گے ۔ 244ووٹنگ بوتھوں میں 23شہری علاقوں میں اور 221دیہی حدود میں ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ بوتھوں کے نام اور جگہ بدل دی گئی ہے جن کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے ۔بوتھ نمبر 189 لور پرائمری اسکول اردو اسکول تلان کا نام بدل کر لور پرئمری اسکول کنڑا کردیا گیا اور پولنگ بوتھ نمبر 209الکوثر گرلز اسلامک کالج مغربی حصہ سلطانی اسٹریٹ اب دعوت سینٹر سلطانی اسٹریٹ منتقل کیا گیا ہے اسی طرح پولنگ بوتھ نمبر 210 الکوثر گرلز اسلامک کالج مشرقی حصہ کو دعوت سینٹر سلطانی اسٹریٹ کے مشرقی حصہ میں منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شکایت ہو تو کنٹرول روم سے معاون انسپکٹر کے دفتر سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔ جس کا رابطہ نمبر ہے ۔ 08385-223722 موبائل نمبر 8861119665 اسی طرح بھٹکل اور ہوناور کے تحصیلدار آفس سے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔ 
اسسٹنٹ کمشنر نے پینے کے پانی کے مسئلہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا وغیرہ میں اس سلسلہ میں جو خبریں شائع ہورہی ہیں تو متعلقہ افسران نے متاثرہ دیہاتوں کا دورہ کرکے اس کا حل نکالنے کے لیے سنجیدگی سے غور کیا ہے اور ایک خصوصی نشست بھی بلائی گئی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا