English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : ہرپل آن  لائن کی جانب سے شعری نشست  کا انعقاد : ممتاز شعرا نے اپنا بہترین کلام پیش کیا

share with us

بھٹکل: 09 دسمبر 2022(فکرو خبر نیوز) ایک اچھے معاشرے میں شعرا کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔وہ اپنی بلند نگاہی سے سماج کے بہت سےمسائل  پر اپنی شاعری کے ذریعے  نشاندہی کرتے ہوئے اس کے حل  کا راستہ بتاتے ہیں ۔گزشتہ شب بھٹکل  کے مدینہ کالونی میں واقع  مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے ہال  میں ہر پل آن لائن ڈاٹ کام کی جانب سے منعقد کی گئی ایک شعری نشست کے انعقاد کی  غرض و غایت بیان کرتے ہوئے  سید احمد سالک ندوی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں  نے بھٹکل  کے موجودہ شعری  اور ادبی  ماحول  تبصرہ کیا  اور یہاں کی ادبی فضا  کو مزید  خوشگوار بنانے کی ضرورت  پر زور دیتے ہوئے شعرا اور ادبا حضرات سے ایسی نشستوں کے انعقاد میں تعاون کرنے کی گذارش کی ۔  اپنی گفتگو میں  انہوں نے ماضی کے مقابلے موجودہ ماحول میں  چھائی ہوئی  خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہوئےشعروادب کی فضا کو کوازسر نو قائم کرنے کے لیے شعرائے کرام سے آگے آنے کی خواہش ظاہر کی۔انہوں نے ہرپل آن لائن  کے زیر اہتمام آئندہ ہر ماہ  طرحی نشستیں منعقد  کرنے کا ارادہ  ظاہر کیا ۔  معروف صحافی ،ادیب   وشاعر جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب کی صدارت میں ہونے والی اس نشست میں بھٹکل کےقدیم و جدید بالخصوص  نوجوان شعراء نے اپنے بہترین کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔جن شعرا نے اس نشست  میں اپنے کلام سے نوازا ان میں جناب ڈاکٹر محمد  حنیف شباب، ابن حسن بھٹکلی ، سالک  ندوی ، اقبال سعیدی ،الیاس سنہری آفاق ، شاد جامعی ، انیس بھٹکلی، رائف کولا ندوی ، شقر ان خان ندوی ، اسحاق حسان و دیگر  نے اپنے بہترین کلام سے سامعین کے ذوق کی تسکین کا سامان  فراہم کیا ۔ مشاعرے کا آغاز  عزیزی نور الرحمن رکن الدین کی  تلاوت  سے ہوا جبکہ  عزیزی طریف ابو حسینا نے حضرت حفیظ میرٹھی  مرحوم کی ایک خوبصورت نعت   پیش کی ۔ہر پل آن لائن کے معاون مدیر   ابرار الحق خطیبی نے میں نے حاضرین کا شکریہ اداد کیا ۔مشاعرے کی نظامت صاحب  ذوق ، نوجوان عالم دین   مولوی محی الدین بشار ندوی رکن الدین بحسن و خوبی  انجام دی ۔ 

آخیر میں منتظم مشاعرہ نے  آئندہ  ماہ منعقد ہونے والی نشست کے لئے مصرعہ طرح دیا ۔ اگلے ماہ ’’آج تک بر سر پیکار ہوں ظلمات کے ساتھ ‘‘ 

والے مصرع پر نشست ہوگی ، جس میں  قافیہ’ عنایات‘ ذات ، بات ، رات وغیرہ ہونگے جبکہ ’ کے ساتھ ‘ اس کی  ردیف ہو گی ۔ کل ہونے والی نشست  میں شہر بھٹکل کے باذوق سامعین کی  قابل ذکر تعداد موجود تھی ۔رات قریب  پونے گیارہ بجے یہ شعری نشست اختتام کو پہنچی۔

بشکریہ : ہرپل آن لائن

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا