English   /   Kannada   /   Nawayathi

قدآور سینئر رہنما اعظم خان کا قلعہ توڑنے کے لئے بی جے پی نے کس ہتھیار کا استعمال کیا

share with us

رام پور:08؍ دسمبر 2022(فکروخبر/ذرائع) اعظم خان کے گڑھ رام پور میں بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ نے ایس پی امیدوار عاصم راجہ کو 34112 ووٹوں سے شکست دے دی۔ آکاش سکسینہ کی جیت سے بی جے پی کارکنوں میں جوش کی لہر دوڑ ہے۔ بتادیں 28ویں راؤنڈ تک بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ کو 56853 ووٹ ملے اور ایس پی کے عاصم راجہ کو 42655 ووٹ ملے۔ وہیں 26ویں راؤنڈ تک بی جے پی کے آکاش سکسینہ کو 50,435 ووٹ ملے، ایس پی کے عاصم راجہ کو 38,632 ووٹ ملے۔ 26ویں راؤنڈ میں بی جے پی 11,803 ووٹوں سے آگے تھی۔ وہیں 25ویں راؤنڈ میں بی جے پی کے آکاش سکسینہ کو 47505 ووٹ ملے، ایس پی کے عاصم راجہ کو 36440 ووٹ ملے۔

آپ کو بتا دیں کہ رام پور سیٹ پر سب سے کم ووٹنگ ٹرن آؤٹ 33.94 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ایس پی رہنما اعظم خان نے پولس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے نہیں دے رہی ،لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کررہی ہے ، لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، پولس کے گھروں کے باہر کھڑے ہو کر لوگوں کو باہر نکلنے تک نہیں دے رہی، وہیں اس دوران کئیں ویڈیوز سامنے آئی تھی جس میں لوگ شکایت کرتے نظر آرہے تھے کہ پولس انہیں پولنگ بوتھ تک جانے نہیں دے رہی ، جبکہ ایک ویڈیو میں پولس گھروں سے لوگوں کو اٹھا کر لے جاتی ہوئی بھی نظر آرہی تھی ، ایک ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ایک خاتون کا ہاتھ زخمی ہے ، اوروہ پوچھنےپر بتاتی ہے کہ  ووٹنگ کےلئے پولنگ بوتھ جانے کے دوران پولس نے ان کےساتھ مارپیٹ کر انہیں زخمی کردیا۔ایسی کئیں ویڈیوز تھی جو ووٹںگ کےروز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کررہی تھی اور اسے کئی میڈیا ہاوسز کو ٹیگ کرکےلوگ اس مدعہ کو میڈیا میں دکھانےکی مانگ کررہے تھےلیکن یہ تمام چیزیں نیشنل میڈیا چینلوں سے غائب ہی رہی۔ 

واضح رہے رام پور صدر اسمبلی سیٹ اعظم خان کی رکنیت منسوخ ہونے کی وجہ سے خالی تھی۔ اس سیٹ پر ایس پی کی جانب سے عاصم راجہ میدان میں تھے۔ ان کا مقابلہ بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ سے تھا۔ آکاش سکسینہ کو اعظم خان کا سخت مخالف سمجھا جاتا ہے۔ آکاش سکسینہ اعظم کے خلاف کئی مقدمات میں مدعی ہے۔ رام پور میں صدر میں 10 اور کھٹولی میں 14 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے تھے۔ یہ انتخاب اعظم خان کی تقریر کے حوالے سے بھی بحث میں رہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا