English   /   Kannada   /   Nawayathi

افتخارِ قوم! بھٹکل کی مشہور ومعروف شخصیت جناب ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کے اعزاز میں منعقد ہورہا ہے بی ایم کے سی کا شاندار پروگرام

share with us
Bhatkal, sm syed khalilur rahman, bmkc, bhatkal muslim khaleej council

بھٹکل 06؍ دسمبر 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل کی مشہور ومعروف شخصیت جناب ڈاکٹرایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب (سی اے خلیل) کے اعزاز میں ان کی زندگی کی خدمات پر مشتمل ایک خصوصی پروگرام دبئی کے گرانڈ آئی ٹی ہوٹل میں 10 دسمبر شام سات بجے بی ایم کے سی (بھٹکل مسلم خلیج کونسل) کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں انہیں افتخارِ قوم کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

اس بات کی اطلاع بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری نے پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہا کہ موصوف اپنی پوری زندگی قوم کے لیے وقف کردی ، ہر وقت اور ہر آن ان پر قوم و وطن کی فکر سوار رہتی ہے اور وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہیں۔ وہ بھٹکل واطراف کے ہر شخص کے لیے محبت دینے والے ہیں اور وہ بھی ہردلعزیز ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اور دیگر میدان میں اپنی خدمات انجام دی ہیں وہ روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جناب ڈاکٹرایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کی خدمات کے لیے تہنیت کا لفظ چھوٹا پڑجاتا ہے ، ہم نے ان کے لیے افتخارِ قوم کا نام تجویز کیا ہے۔

بی ایم کے سی کے سکریٹری جنرل نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اکثر کسی شخصیت کے انتقال پر پروگرامات منعقد کیے جاتے ہیں اور ان کے تعریفوں کے پل باندھے جاتے ہیں، ہم نے کوشش کی کہ ان کی حیات ہی میں ایک ایسا پروگرام پیش کیا جائے جس میں وہ اپنے زندگی کے تجربات سامنے رکھے جس سے آئندہ نسل کو آگے بڑھنے میں اس سے مدد ملے۔

مزید کہا کہ قوم کے احباب جہاں کہیں بھی رہتے ہوں ہم نے کوشش کی ہے کہ یہ پروگرام براہِ راست نشر(لائیو) کیا جائے۔ اس پروگرام کے لیے بھٹکل سے قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی اور قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کو مدعو کیا گیا ہے ، ان کے علاوہ مشہور شاعر جناب سمیع اللہ برماور بھی اس میں شرکت کررہے ہیں۔

مزید تفصیلات اس ویڈیو میں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا