English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو سے ممبئی کے لیے چلے گی اسپیشل ٹرین ، بھٹکل میں بھی ہوگا اسٹاپ

share with us

منگلورو 4 دسمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) کونکن ریلوے سنٹرل ریلوے کے ساتھ مل کر ممبئی اور منگلورو کے درمیان موسم سرما میں مسافروں کے اضافی رش کو ختم کرنے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔

ٹرین نمبر 01453 لوک مانیہ تلک (ٹی) - منگلورو جنکشن اسپیشل (ہفتہ وار) لوک مانیہ تلک (ٹی) سے 9 دسمبر سے 6 جنوری تک ہر جمعہ کو رات 10.15 بجے روانہ ہوگی۔ ٹرین اگلے دن شام 5.05 بجے منگلورو جنکشن پہنچے گی۔

ٹرین نمبر 01454 منگلورو جنکشن - لوک مانیہ تلک (ٹی) اسپیشل (ہفتہ وار) منگلورو جنکشن سے 10 دسمبر سے 7 جنوری تک ہر ہفتہ شام 6.45 بجے روانہ ہوگی۔ ٹرین اگلے دن دوپہر 2.25 بجے لوک مانیہ تلک (T) پہنچے گی۔

یہ ٹرین تھانے، پنویل، روہا، کھیڈ، چپلون، سنگمیشور روڈ، رتناگیری، کنکاولی، سندھو درگ، کدال، ساونت واڑی روڈ، تھیویم، کرملی، مڈگاؤں جنکشن، کاروار، گوکرنا روڈ، کمٹا، مرڈیشور، بھٹکل، موکامبیکا روڈ/  بیندور، کندا پور، اڈپی، ملکی اور سورتکل اسٹیشن پر رکے گی۔

ٹرینوں میں کل 17 بوگیاں ہوں گی۔ کونکن ریلوے کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایک دو ٹائر اے سی کوچ، تھری ٹائر اے سی کے تین ڈبے، آٹھ سلیپر کوچ، تین سیکنڈ سیٹنگ کوچ اور دو ایس ایل آر (سیٹنگ کم لگیج ریک) ہوں گے۔

بشکریہ: دی ہندو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا