English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے11 سالہ فلاح ایم جے انٹرنیشنل لیول کے کراٹے مقابلہ کے لیے منتخب 

share with us
Bhatkal, bhatkal karate, falah mj, amar shahbandari

بھٹکل/نئی دہلی 03؍ دسمبر2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے گیارہ سالہ فلاح ابن فیاض ایم جے نے دہلی میں منعقدہ نیشنل لیول مقابلہ میں کامیابی حاصل کرکے انٹرنیشنل لیول مقابلہ کے لیے منتخب ہوئے ہیں جو فروری میں دبئی میں منعقد ہونے والے ہیں۔ 
ان کے کوچ امرابن جعفر صادق شاہ بندری نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھٹکلی انٹرنیشنل سطح کے لیے منتخب ہوا ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کے مقابلوں میں شرکت کا ان کا ایک خواب تھا جوآج ان کے ایک ہونہار طالب علم کے ذریعہ پورا ہورہا ہے۔ اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 اور 6 نومبر کو بنگلورو میں منعقدہ اسٹیٹ لیول کراٹے مقابلہ کے لیے اتراکنڑ ضلع سمیت ریاستِ کرناٹک کے مختلف اضلاع سے 500 مساہمین نے  حصہ لیا جس میں سے -35 کٹیگیری سے فلاح ایم جے نیشنل لیول کے لیے منتخب ہوا۔ نیشنل لیول مقابلے 2 دسمبر سے 5 دسمبر کے درمیان منعقد ہورہے ہیں جس میں فلاح ایم جے نے تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے فروری میں ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے تحت دبئی میں منعقد ہورہے یوتھ کراٹے چمپئین شپ مقابلہ کے لیے اپنی شرکت یقینی بنالی ہے۔ اس نیشنل مقابلہ میں بیس ریاستوں سے تقریباً دو ہزار مساہمین نے شرکت کی اور یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد نے شرکت کی ہو۔ 
واضح رہے کہ فلاح ایم جے بھٹکل آزاد نگر میں واقع امرشاہ کراٹے اینڈ فٹنیس اکیڈمی سے جڑے ہوئے ہیں جس کے ذمہ امرشاہ بندری ہیں۔ ان کے مطابق چاہے مقابلہ اسٹیٹ لیول کے ہوں یا نیشنل لیول کے حکومت صرف انٹری فیس ادا کرتی ہے بقیہ اخراجات مساہم کو خود برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ اب انٹرنیشل لیول کے مقابلہ میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا تمام بھٹکلی احباب کی ذمہ داری ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا