English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر میں ایم اے اردو اور ایم اے اکنامکس کورسس شروع

share with us

بھٹکل03؍ دسمبر2022(فکروخبرنیوز/پریس ریلیز) انجمن حامی مسلمین بھٹکل کے زیر اہتمام چلنے والی انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل میں پوسٹ گریجویشن میں ایم۔ اے (اردو) اور ایم اے (اکنامکس) کا کورس شروع کیا گیا ہے۔ جس کے لئے داخلے جاری ہیں۔ جن طلبا و طالبات نے  بی ۔ اے میں اردو بطور آفشنل اور اکنامکس بطور آفشنل تعلیم حاصل کی ہیں ان کے لئے یہ ایک سنہرا موقع ہے۔ طلبا و طالبات کے لئے فیس کے ساتھ کئی ساری سہولیات اور رعایت بھی میسر ہے۔ اس کے علاوہ کالج کے کتب خانے میں اردو ادب سے متعلق کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے۔ جس سے طلبہ خاطر خواہ استفادہ کر سکتے ہیں۔

جو طلبہ بی۔ اے میں آفشنل اردو اور آفشنل اکنامکس کے ساتھ ڈگری حاصل کئے ہیں ، ان سے اپیل کی جاتی ہے وہ جلد از جلد انجمن ڈگری کالج دفتر پہنچ کر داخلہ فارم حاصل کریں اور داخلے کی کارروائی مکمل کریں۔

اس سلسلے میں مزید جانکاری کے لئے کالج پر نسپال سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

کالج پرنسپال: پروفیسر مشتاق احمد شیخ :  9108848610

آفس پر نٹنڈنٹ: قمر شیخ : 9980313476

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا